جنرل ساحر شمشاد کی صدر اور وزیراعظم سے الوداعی ملاقاتیں، خدمات کو بھرپور خراجِ تحسین
Web Desk
24 November 2025
اسلام آباد: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اپنی مدتِ ملازمت کے اختتام سے قبل صدرِ مملکت اور وزیراعظم سے الوداعی ملاقاتیں کیں۔
ایوانِ صدر میں ہونے والی ملاقات میں صدر آصف علی زرداری نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، قائدانہ کردار اور قومی دفاع کے لیے انجام دی گئی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ صدرِ مملکت نے ان کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
اس سے قبل جنرل ساحر شمشاد مرزا نے وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعظم ہاؤس میں الوداعی ملاقات کی، جہاں وزیراعظم نے جنرل مرزا کی ملک و قوم کے لیے خدمات اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔
خیال رہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم کے بعد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ ختم کر دیا گیا ہے، اور جنرل ساحر شمشاد مرزا 27 نومبر 2025 کو مقررہ مدت پوری ہونے پر ریٹائر ہو جائیں گے۔ ان کے بعد اس عہدے پر کوئی نئی تعیناتی نہیں ہوگی۔
متعلقہ عنوانات
قطر نے ہمارے مؤقف سے امریکا کو آگاہ کر دیا، اب جواب کا انتظار ہے: عراقچی
29 September 2026
پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر پابندی عائد
29 September 2026
سعودی عرب کی سلامتی پاکستان کیلئے ریڈ لائن ہے: مولانا طاہر اشرفی
29 September 2026
مری میں سکول وین حادثے کا شکار، 10 بچے جھلس کر زخمی
29 September 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
29 September 2026
سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں آپریشنز، 7 دہشت گرد جہنم واصل
29 September 2026
امریکا، اسرائیل کی ایران کو پسماندگی میں دھکیلنے کی کوشش ناکام ہوگئی: ایرانی سپریم لیڈر
29 September 2026
ٹرمپ کی ایران کو پابندیوں میں ریلیف اور منجمد اثاثوں کی پیشکش کی تردید
29 September 2026