روسی فضائی دفاع نے 24 گھنٹوں میں یوکرین کے 1065 ڈرون مار گرائے
Web Desk
16 November 2026
روسی وزارتِ دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی فضائی دفاعی نظام نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھرپور کارروائی کرتے ہوئے یوکرینی مسلح افواج کے ایک ہزار 65 فکسڈ ونگ ڈرونز، تین گائیڈڈ فضائی بم اور امریکی ساختہ ہائمارس (HIMARS) ملٹی پل راکٹ لانچر سسٹم سے داغا گیا ایک راکٹ مار گرایا ہے۔
ماسکو سے روسی وزارتِ دفاع کی جانب سے جاری کردہ روزانہ کی فوجی رپورٹ کے مطابق روسی فضائی دفاعی دستوں نے گزشتہ ایک روز میں یوکرینی افواج کے ایک ہزار 65 بغیر پائلٹ فکسڈ ونگ طیاروں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا، جبکہ اسی دوران تین گائیڈڈ بم اور امریکی ہائمارس سسٹم کے ایک راکٹ کو بھی کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔
وزارتِ دفاع کے بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ روسی مسلح افواج کے مختلف جنگی گروپوں نے آپریشنل ٹیکٹیکل طیاروں، حملہ آور ڈرونز، میزائل دستوں اور بھاری توپ خانے کی مدد سے مجموعی طور پر 149 علاقوں میں یوکرینی اہداف کو نشانہ بنایا۔ ان حملوں میں یوکرینی فوج کے زیرِ استعمال فوجی ہوائی اڈوں، توانائی اور ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے، ڈرون تیار کرنے والی فیکٹریوں، ڈرون ذخیرہ کرنے اور لانچ کرنے کے مراکز، گولہ بارود کے ڈپو اور یوکرینی دستوں کی عارضی تعیناتی کے مقامات کو تباہ کیا گیا۔
روسی وزارتِ دفاع نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خصوصی فوجی آپریشن کے مختلف محاذوں پر روسی افواج کی کارروائیوں کے نتیجے میں یوکرینی مسلح افواج کو تقریباً ایک ہزار 120 فوجیوں کا جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق مرکزی فوجی گروپ کے علاقے میں یوکرین کے 350 تک، مغربی گروپ کے محاذ پر 210 تک، مشرقی گروپ کے علاقے میں 200 سے زائد، جنوبی گروپ کی کارروائیوں میں 180 سے زائد، شمالی فوجی گروپ کے محاذ پر 150 تک، جبکہ دنیپر فوجی گروپ کی کارروائیوں کے علاقے میں یوکرینی فوج کو 30 تک فوجیوں کا نقصان پہنچا ہے۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026