برطانیہ یوکرین تنازع کا باقاعدہ فریق بننے کے قریب پہنچ چکا ہے، روس
Web Desk
24 September 2026
روس نے برطانیہ کو سخت ترین انتباہ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یوکرین کو مسلسل مالی، سیاسی اور عسکری معاونت فراہم کرنے کے باعث لندن اس تنازع کا باقاعدہ اور قانونی فریق بننے کے قریب پہنچ چکا ہے۔ روسی نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی اقدامات دوطرفہ اور کثیرالجہتی معاہدوں اور قانونی دستاویزات کی صریح خلاف ورزی ہیں، جس کے نتیجے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور اشتعال انگیزی خود برطانیہ کی اپنی ملکی سلامتی کے لیے سنگین خطرناک نتائج کا باعث بن سکتی ہے۔
روسی نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ماسکو نے برطانوی ناظم الامور کو پیش کیے گئے ایک تفصیلی سفارتی مراسلے میں اپنے سخت تحفظات اور اصولی مؤقف سے باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ برطانوی حکام کے ساتھ بات چیت کے دوران ماسکو کو بنیادی حقائق اور تحفظات باور کرانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، کیونکہ لندن اپنے تعصبات اور غلط فہمیوں کی وجہ سے زمینی حقائق کو تسلیم کرنے سے گریزاں ہے۔
متعلقہ عنوانات
اسلام آباد میں زیرِ زمین کیبل چوری کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 4 ملزمان گرفتار
19 October 2026
ایرانی صدر کی دفاعی معاہدے کی حمایت خوش آئند ہے: طاہر اشرفی
19 October 2026
ایران جارح قوتوں کے سامنے کسی صورت نہیں جھکے گا: مسعود پزشکیان
19 October 2026
عمرکوٹ میں زمیندار کی مبینہ نجی جیل سے خواتین اور بچوں سمیت 34 ہاری بازیاب
19 October 2026
ٹرمپ کا اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کی مکمل حمایت کا اعلان
19 October 2026
انتظامی یونٹس میں اضافہ پاکستان کے استحکام کے لیے ضروری ہے: خالد مقبول صدیقی
19 October 2026
پی ٹی آئی رہنماؤں نے لانگ مارچ کی ناکامی کا ذمہ دار سہیل آفریدی کو قرار دیدیا: ذرائع
19 October 2026
مولاناکو جلد احساس ہوگا ان کا فیصلہ ملک و قوم کے حق میں نہیں: رانا تنویر حسین
19 October 2026