روس کا ایک رات میں 415 یوکرینی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ، ایک شہری جاں بحق
Web Desk
8 July 2026
روسی وزارت دفاع کے مطابق گزشتہ رات روسی فضائی دفاعی نظام نے ایک بڑے آپریشن کے دوران ملک کے مختلف حصوں، بحیرہ اسود اور بحیرہ آزوف کے اوپر یوکرین کے 415 فکسڈ وِنگ بغیر پائلٹ طیارے (ڈرونز) مار گرائے ہیں۔ وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی 7 جولائی کی رات 8 بجے سے 8 جولائی کی صبح 8 بجے کے درمیان کی گئی، جس میں بیلگورود، بریانسک، کرسک، ماسکو، کراسنودار، تاتارستان اور جمہوریہ کریمیا سمیت تقریباً 17 سے زائد ریجنز کو نشانہ بنانے والے ڈرونز کو تباہ کیا گیا۔ ان شدید حملوں کے نتیجے میں سراتوف ریجن میں ایک شہری جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں اور شہر کے میئر ایگور مولچانوف کے مطابق حملے کے باعث بنیادی ڈھانچے کی کئی تنصیبات کے شیشے ٹوٹ گئے۔ اس کے علاوہ وورونیزھ ریجن میں یوکرینی ڈرون حملے کے باعث ایک انفراسٹرکچر کی تنصیب پر آگ بھڑک اٹھی، جبکہ تاتارستان اور نیژنے کامسک شہر میں بھی صنعتی اداروں کو نقصان پہنچا اور کئی افراد زخمی ہوئے۔
دوسری جانب علاقائی گورنرز نے اپنے اپنے علاقوں میں ہونے والے نقصانات اور ڈرونز کی تفصیلات جاری کی ہیں۔ روستوف ریجن کے گورنر یوری سلوسار نے بتایا کہ نووشاختنسک، کامینسک۔شاختنسکی اور دیگر اضلاع میں تقریباً 70 ڈرونز تباہ کیے گئے۔ انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ ٹاگانروگ بے میں روستوف آن ڈان جانے والے دو خالی ٹینکر بھی ڈرون حملے کی زد میں آئے، جس سے عملے کے دو افراد معمولی زخمی ہوئے۔ تاہم، خوش قسمتی سے دونوں ٹینکر خالی ہونے کے باعث تیل یا دیگر پیٹرولیم مصنوعات کے اخراج کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا اور عملے کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ ادھر وورونیزھ میں 12، اوریول میں 6 اور وسطی اولیانوسک ریجن میں 2 یوکرینی ڈرونز مار گرائے گئے، جبکہ روسی امدادی ٹیمیں مختلف علاقوں میں حملوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اور آگ بجھانے کے عمل میں مصروف
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
23 November 2026
نائیجیریا: لوگوں کو جنازے میں لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 24 افراد ہلاک
23 November 2026
بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے
23 November 2026
موسم سرما میں تفریحی مقامات کی بکنگ کے نام پر آن لائن فراڈ، ابوظہبی پولیس نے خبردار کر دیا
23 November 2026
پاکستان اور عمان کا تجارت و سرمایہ کاری کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ فعال بنانے پر اتفاق
23 November 2026
شہباز شریف سے پُرتگالی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
23 November 2026
امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق
23 November 2026