LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط 9 ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 1100 ارب روپے سے زائد وصول نائیجیریا: لوگوں کو جنازے میں لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 24 افراد ہلاک بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے کراچی: میمن گوٹھ سے 3 سو سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار موسم سرما میں تفریحی مقامات کی بکنگ کے نام پر آن لائن فراڈ، ابوظہبی پولیس نے خبردار کر دیا پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار پاکستان اور عمان کا تجارت و سرمایہ کاری کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ فعال بنانے پر اتفاق محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر شہباز شریف سے پُرتگالی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق 12 سال بعد پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ پشاور میں ہوگا، محسن نقوی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق

روسی علاقوں پر رات گئے یوکرینی ڈرون حملے: 40 ڈرون تباہ، آئل ڈپو کو نقصان

Web Desk

24 September 2026

روس کے مختلف علاقوں پر رات کے دوران یوکرینی ڈرون حملوں کے نتیجے میں روستوف ریجن میں ایک آئل ڈپو کو نقصان پہنچا، جبکہ کراسنودار ریجن میں ایک صنعتی تنصیب میں آگ بھڑک اٹھی۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق فضائی دفاعی نظام نے بریانسک، بیلگورود، کرسک، تویر، روستوف، کراسنودار اور کریمیا پر پرواز کرنے والے 40 یوکرینی ڈرونز کو تباہ اور ناکارہ بنا دیا۔ تمام واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

روستوف ریجن کے گورنر یوری سلیوسار نے بتایا کہ تباہ شدہ ڈرون کا ملبہ گرنے سے ایک آئل ڈپو کی انتظامی عمارتوں کو نقصان پہنچا، تاہم آگ لگنے سے بچاؤ رہا۔ دوسری جانب کراسنودار ریجن میں ڈرون کا ملبہ گرنے سے صنعتی تنصیب میں لگنے والی آگ پر ہنگامی حالات کی وزارتی ٹیموں کے 50 اہلکاروں اور 15 گاڑیوں نے بروقت کارروائی کر کے مکمل طور پر قابو پا لیا۔