یوکرین کے ایک رات میں روس پر 376 ڈرون حملے، آئل ریفائنری اور بندرگاہ کو نشانہ بنایا گیا
Web Desk
10 July 2026
روسی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے گزشتہ رات مختلف علاقوں اور بحیرہ آزوف کے اوپر یوکرین کے 376 فکسڈ وِنگ ڈرونز کو تباہ کر دیا ہے۔ ان شدید حملوں کے نتیجے میں کراسنودار ریجن کی ایلسکی آئل ریفائنری، روستوف کے علاقے آزوف میں تیل کی دو تنصیبات اور ٹاگانروگ کی بندرگاہ پر شدید آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد متاثرہ علاقوں سے شہریوں کا محفوظ مقامات پر انخلا شروع کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق ڈرونز ماسکو، کریمیا، بیلگورود اور کرسک سمیت درجن بھر سے زائد روسی علاقوں میں مار گرائے گئے۔ روستوف ریجن کے گورنر یوری سلوسار اور ٹاگانروگ کی میئر سویتلانا کامبولوا کا کہنا ہے کہ ڈرونز کا ملبہ گرنے سے نجی گھروں، ایک انتظامی عمارت اور صنعتی اداروں کو نقصان پہنچا ہے، تاہم خوش قسمتی سے اب تک کسی جانی نقصان یا کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی اور ہنگامی ادارے مختلف مقامات پر آگ بجھانے اور امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
23 November 2026
9 ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 1100 ارب روپے سے زائد وصول
23 November 2026
نائیجیریا: لوگوں کو جنازے میں لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 24 افراد ہلاک
23 November 2026
بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے
23 November 2026
کراچی: میمن گوٹھ سے 3 سو سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
23 November 2026
موسم سرما میں تفریحی مقامات کی بکنگ کے نام پر آن لائن فراڈ، ابوظہبی پولیس نے خبردار کر دیا
23 November 2026
پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار
23 November 2026