LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
احتجاج ہمارا حق،27 ستمبر کو پوری قوت کے ساتھ نکلیں گے: سہیل آفریدی امریکا کا ایرانی صدر کی میڈیا ٹیم کو ویزے دینے سے انکار ایران پر حملے کا فیصلہ کن جواب دیں گے: جنرل امیر حاتمی اسلام آباد کنٹینروں سے بھر گیا، کسی کو احتجاج کا حق نہیں دیا جا رہا: مولانا فضل الرحمان محسن نقوی تہران پہنچ گئے، ایرانی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں متوقع امریکا ٹیک صنعت کا بڑا شراکت دار، جلد ایپل اور گول بھی پاکستان آرہے ہیں: شزہ فاطمہ دو ماہ میں ترسیلات زر 6.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں: احسن اقبال کا دعویٰ سہیل آفریدی اگر ڈیلیور نہیں کر سکتے تو گھر چلے جائیں: عطا تارڑ سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا ایم کیو ایم کی اتوار والی ریلی ریفرنڈم تھا، دھمکیوں سے نہیں ڈرتے : خالد مقبول صدیقی روسی اسٹیٹ ڈوما کے الیکشن: صدر پوتن کی حامی جماعت یونائیٹڈ رشیا کو واضح برتری خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی زمینی و فضائی کارروائی، 37 دہشت گرد ہلاک اسرائیلی وزیر کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا، مذہبی رسومات کی ادائیگی، سعودیہ اور قطر کی شدید مذمت شادی کی تقریب میں مضر صحت کھانا کھانے سے 400 افراد کی حالت غیر ہوگئی حوثیوں کا سعودی عرب پر 24 گھنٹوں میں 28 فضائی حملوں کا الزام

روسی اسٹیٹ ڈوما کے الیکشن: صدر پوتن کی حامی جماعت یونائیٹڈ رشیا کو واضح برتری

Web Desk

21 September 2026

روس کی پارلیمنٹ کے ایوانِ زیریں (اسٹیٹ ڈوما) کے انتخابات میں صدر ولادیمیر پوتن کی حامی حکمران جماعت ‘یونائیٹڈ رشیا’ 57.86 فیصد ووٹ حاصل کر کے پہلے نمبر پر موجود ہے۔ مرکزی الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اب تک 90.43 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہو چکی ہے، جس میں حکمران جماعت کو اپنے حریفوں پر واضح برتری حاصل ہے۔

نتائج کے مطابق ‘کمیونسٹ پارٹی آف دی رشین فیڈریشن’ 13.84 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرے جبکہ ‘لبرل ڈیموکریٹک پارٹی آف رشیا’ 8.9 فیصد ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ اس کے علاوہ ‘نیو پیپل پارٹی’ نے 7.94 فیصد اور ‘اے جسٹ رشیا پارٹی’ نے 4.95 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹوں کی گنتی کا عمل تاحال جاری ہے اور حتمی نتائج کا باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا۔