روس میں پارلیمانی انتخابات شروع، پاکستانی مبصر وفد بھی ماسکو پہنچ گیا
Web Desk
19 September 2026
روس میں نویں ریاستی دُوما (پارلیمان کے ایوانِ زیریں) کی 450 نشستوں کے لیے تین روزہ عام انتخابات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ پولنگ کا عمل 18، 19 اور 20 ستمبر تک جاری رہے گا۔ ملک کے انتہائی مشرقی علاقوں کامچاٹکا اور چکوتکا سے شروع ہونے والی ووٹنگ میں مرکزی ال الیکشن کمیشن کے مطابق 225 ارکان کا انتخاب متناسب نمائندگی جبکہ باقی 225 کا انتخاب براہِ راست حلقوں سے ہوگا۔ اس انتخابی عمل میں یونائیٹڈ رشیا اور کمیونسٹ پارٹی سمیت 10 اہم سیاسی جماعتیں میدان میں ہیں۔ ریاستی دُوما کے ساتھ 39 علاقوں میں علاقائی اسمبلیوں، گورنرز اور بلدیاتی نمائندوں کی تقریباً 23 ہزار نشستوں کے لیے بھی ووٹ ڈالے جا رہے ہیں، جہاں روایتی پولنگ کے ساتھ ریموٹ الیکٹرانک ووٹنگ کی سہولت بھی میسر ہے۔
انتخابات کی شفافیت اور نگرانی کے لیے 133 ممالک سے 1,126 بین الاقوامی مبصرین روس پہنچے ہیں، جن میں چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان سکندر سلطان راجہ کی قیادت میں چار رکنی پاکستانی وفد بھی شامل ہے۔ روسی مرکزی الیکشن کمیشن کی چیئرپرسن ایلا پامفیلووا نے سیکیورٹی اور قانونی تقاضوں کی مکمل تیاری کا یقین دلایا ہے جبکہ ماسکو کے انفارمیشن سینٹر سے ملک بھر کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ صدر ولادیمیر پوتن نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے شہریوں سے ذمہ دارانہ شہری فرض نبھاتے ہوئے ووٹنگ میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔ تین روزہ پولنگ 20 ستمبر کو مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی اور ابتدائی نتائج کا سلسلہ شروع ہوگا۔
متعلقہ عنوانات
خاران میں دہشت گردوں کا مسافر گاڑی پر آئی ای ڈی حملہ، مزدور زخمی
20 September 2026
وزیر داخلہ محسن نقوی کی شہید کیپٹن حمزہ اکرم کے گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت
20 September 2026
صاف ستھرا پنجاب صحت مند اور خوشحال مستقبل کی بنیاد ہے، مریم نواز
20 September 2026
جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں شرکت کیلئے اسحاق ڈار نیویارک روانہ
20 September 2026
ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ شروع، ایک لاکھ 38 ہزار 158 امیدوار شریک
20 September 2026
کوئٹہ میں سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کا مجسمہ دوبارہ نصب
20 September 2026
آج کراچی کینٹ ریلوے سٹیشن سے تاریخی مارچ کا آغاز ہوگا: حافظ نعیم الرحمان
20 September 2026
حوثی ملیشیا کا ریاض کی طرف داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا
20 September 2026