روسی فوج کا یوکرین پر بڑا فضائی حملہ، دفاعی و توانائی تنصیبات نشانے پر
Web Desk
24 September 2026
روسی وزارتِ دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی افواج نے رات گئے ایک وسیع النطاق ڈرون حملے میں یوکرین کی دفاعی صنعتی تنصیبات، توانائی کے اہم مراکز، لاجسٹک ہبز اور عسکری مقصد کے لیے استعمال ہونے والے بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔ ماسکو انتظامیہ کے مطابق ان حملوں میں دارالحکومت کیف کے قریب ڈرونز کی تیاری کے سامان کے گودام، ‘ٹوکانس ایل ایل سی’ نامی انڈسٹریل یونٹ، اودیسا کے تین بڑے ملٹری لاجسٹک سنٹرز اور اودیسا پورٹ کی طرف جانے والے ایک ڈرائی کارگو عسکری جہاز کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔
دوسری جانب یوکرینی حکام اور مقامی انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ ان روسی ڈرون حملوں کے نتیجے میں کیف، پولتاوا، خارکوف، اودیسا اور بوچا سمیت متعدد علاقوں میں شہری و تجارتی بنیادی ڈھانچے، پیٹرول پمپوں، ریلوے اسٹیشنز اور پیداواری یونٹس کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ یوکرینی وزارتِ توانائی کا کہنا ہے کہ پاور گرڈز پر حملوں کے باعث کیف، سومی، خارکوف اور زاپوریژیا ریجنز میں بجلی کی فراہمی جزوی طور پر معطل ہو گئی ہے جبکہ اودیسا میں وسیع آگ پر قابو پانے کے لیے پڑوسی اضلاع سے فائر فائٹرز بلائے گئے ہیں۔ دونوں فریقین کے ان متضاد اور بھاری نقصانات کے دعووں کی اب تک کسی آزاد عالمی ذریعے سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
متعلقہ عنوانات
خیبر پختونخوا میں وسائل سے زیادہ مسائل، دہشتگردی کے خلاف متحد ہونا پڑے گا: طارق فضل چودھری
20 October 2026
وزیراعظم دہشتگردی کے خلاف تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات کیلئے تیار ہیں: رانا ثنا
20 October 2026
ملتان: مزدور نوجوان کو گاڑی سے کچلنے کا کیس، ملزم توقیر عباس کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، پیشی پر وکلاء کا تشدد
20 October 2026
اسحاق ڈار کی تاجک صدر سے ملاقات، علاقائی اقتصادی تعاون کے فروغ پر زور
20 October 2026
عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی، چاندی کا بھاؤ مستحکم
20 October 2026
تجارتی معاہدے پر مذاکرات میں اہم پیشرفت، امریکی منڈیوں تک رسائی بڑھانے پر اتفاق
20 October 2026
مالدیپ کی وزیر خارجہ کی اسلام آباد آمد، صدر بھی آج پاکستان پہنچیں گے
20 October 2026
13 سال کا گند تین دن میں صاف نہیں ہو سکتا، وقت لگے گا: فیصل کریم کنڈی
20 October 2026