LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ٹرمپ نے کہا وٹکوف، جیرڈ کشنر دوبارہ ماسکو آنے کیلئے تیار ہیں: ترجمان کریملن صدر ٹرمپ انقرہ میں نیٹو ممالک کے اجلاس میں شرکت کریں گے، وائٹ ہاؤس اوپیک پلس ممالک کا اگست کیلئے تیل کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ امریکی نیوی نے بحیرہ عرب میں لاپتہ اہلکار کی تلاش روک دی گروپ کیپٹن کو شہید کرنے والا ملزم سعد 9 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا: آئی جی اسلام آباد وفاقی وزیر احسن اقبال کا دورہ امریکہ: ہیلتھ کیئر اور معاشی ترقی کے لیے سمندر پار پاکستانیوں کو شراکت داری کی دعوت، ٹیلی میڈیسن ماڈل کی تجویز فلسطینی علاقوں پر قبضہ ختم ہونے تک اسرائیل سے تعلقات بحال نہیں ہو سکتے، مصر یمنی فورسز اور حوثیوں کے درمیان جھڑپوں میں 65 اموات کی تصدیق شہید رہبراعلیٰ کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے، مشیر ایرانی سپریم لیڈر پشاور: چینی باشندوں کی حفاظت کےلئے فول پروف نظام قائم امریکی صدر کی روسی ہم منصب کو یوکرین جنگ کے حل میں مدد کی پیشکش وعدہ کرتا ہوں شہید امام کے مشن کو جاری رکھوں گا: مسعود پزشکیان ایران اور قطر کے درمیان بحری تجارت 5 ماہ بعد بحال مؤثر سفارتکاری اور امن سے پاکستان کا عالمی تشخص مضبوط ہوا: فیصل کریم کنڈی اسرائیل کو خطے کو دوبارہ جنگ کی آگ میں دھکیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی: صدر اردوان

آر ایس ایس کی بیرونی فنڈنگ، بھارتی معاشرہ ہندوتوا نظریہ کی نذر

Web Desk

5 July 2026

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی سرپرستی اور خفیہ بیرونی فنڈنگ کے سہارے چلنے والی راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) سمیت تمام انتہا پسند ہندوتوا تنظیموں نے بھارتی معاشرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

بھارتی جریدے ‘دی وائر’ کی رپورٹ کے مطابق، مودی حکومت کی پالیسیوں پر براہِ راست اثر انداز ہونے والی انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کے ساتھ بھارتی حکومتی حلقوں کی اہم ترین شخصیات بھی گہری وفاداری رکھتی ہیں۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکہ میں قائم ‘انڈین ڈویلپمنٹ اینڈ ریلیف فنڈ’ نے 1995ء سے 2002ء تک آر ایس ایس کو باقاعدہ لاکھوں ڈالر منتقل کیے۔ اس بیرونی فنڈنگ کے نتیجے میں گجرات میں عیسائیوں پر تشدد اور 2002ء کے دوران مسلمانوں کے وحشیانہ قتل عام میں ان ہندوتوا تنظیموں کے ملوث ہونے کے واضح دستاویزی ثبوت بھی موجود ہیں۔ اس حوالے سے بھارتی سیاسی تجزیہ نگار راجو پارولیکر کا کہنا ہے کہ امریکہ، برطانیہ اور یورپ سمیت دنیا بھر میں ایسی دہشت گرد تنظیمیں اپنے خفیہ فنڈز اور نیٹ ورک رکھتی ہیں۔

ایک اور بھارتی جریدے ‘فرنٹ لائن’ کے مطابق، بیرونِ ملک فعال ہندو تنظیموں نے فلاح و بہبود اور ریلیف کے نام پر بھاری فنڈز اکٹھے کر کے آر ایس ایس کو منتقل کیے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ مودی حکومت نے غیر ملکی فنڈنگ کے نام پر عام فلاحی تنظیموں کے خلاف تو سخت ترین کارروائیاں کیں، لیکن انتہا پسند آر ایس ایس کو اس معاملے میں بالکل کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔

دوسری جانب، بھارتی جریدے ‘دی ٹیلی گراف’ نے انکشاف کیا ہے کہ آر ایس ایس نے مغربی بنگال میں نوجوان نسل کے اندر ہندوتوا کا شدت پسند نظریہ پھیلانے کے لیے باقاعدہ مہم شروع کر رکھی ہے، جہاں ڈھائی لاکھ نوجوانوں تک رسائی حاصل کرنے کے لیے میڈیکل اور انجینئرنگ کالجوں کے طلبہ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ بھارتی تجزیہ کار ڈاکٹر پنکج شریواستو کے مطابق، فنڈنگ کے ان خفیہ ذرائع کے بے نقاب ہونے کے خوف سے آر ایس ایس اب تک اپنی باقاعدہ رجسٹریشن کروانے سے فرار اختیار کیے ہوئے ہے اور مسلسل بھارتی معاشرے میں نظریاتی نفرت پھیلانے میں مصروف ہے۔