دسمبر 2025 میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں 21.3 کروڑ ڈالر جمع، سالانہ بیلنس 25 فیصد بڑھ گیا
Web Desk
3 February 2026
کراچی: اسٹیٹ بینک کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق دسمبر 2025ء میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں 21 کروڑ 30 لاکھ ڈالر جمع کروائے گئے، جس سے ماہانہ 18 فیصد اور سالانہ 5 فیصد نمو ریکارڈ کی گئی۔
دسمبر میں 10 ہزار 93 نئے اکاؤنٹس کھولے گئے، جس کے بعد روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 93 ہزار 130 ہو گئی۔ مجموعی بیلنس سالانہ 25 فیصد اضافے کے ساتھ 11.7 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔
آغاز سے دسمبر 2025 تک روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے 7 ارب 53 کروڑ ڈالر پاکستان میں استعمال ہوئے جبکہ 1 ارب 94 کروڑ 30 لاکھ ڈالر منافع بیرونِ ملک واپس گیا۔ اس دوران خالص قابل واپسی ذمہ داری 2 ارب 23 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس نے بیرونِ ملک پاکستانی سرمایہ کاری کے لیے محفوظ اور شفاف پلیٹ فارم فراہم کیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
برآمدات میں اضافے کیلئے نجی شعبے کو بھی آگے آنا ہوگا: ہارون اختر خان
29 August 2026
معروف کوہ پیما سید علی شاہ کی میت 31 دن بعد فلک سیر کی چوٹی سے تلاش کرلی گئی
29 August 2026
سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی
29 August 2026
آر ایل این جی کی عدم دستیابی سے بجلی کی پیداوار متاثر ہوئی: پاور ڈویژن
29 August 2026
پاکستان کو دنیا کی 24 ویں بڑی معیشت اور جی 20 کا حصہ بنانا ہدف ہے: اسحاق ڈار
29 August 2026
پمز میں 14 بچوں کی ہلاکت ہمارے نظام پر بڑا سوالیہ نشان ہے: مصدق ملک
29 August 2026
کسی نے ہمیں دھرنے سے اٹھانے کی کوشش کی تو وہ اپنا شوق پورا کرلے: حافظ نعیم
29 August 2026
علی پرویز ملک کی او آئی سی سی آئی اور پی ایس او قیادت سے الگ الگ ملاقاتیں
29 August 2026