LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
او آئی سی کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی حکومت کی بھرپور حمایت کا اعلان حوثیوں کا سعودی دارالحکومت کے ایئرپورٹ اور ایئربیس کو نشانہ بنانے کا دعویٰ ایک ہی ملک میں دو خارجہ پالیسیاں ناممکن، خیبرپختونخوا میں آئین کے تحت اقدامات کیے: عطا تارڑ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ملتوی پاکستان موسمیاتی آفات کے خلاف رہنما کردار ادا کرسکتا ہے: صدر زرداری ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے میں امریکا حد سے آگے نکل گیا: ٹرمپ خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ کے پی میں گورنر راج: قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج طلب مریم نواز کا پنجاب بھر میں صفائی کا جامع مائیکرو پلان تیار کرنے کا حکم پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی افغان سرزمین کا استعمال روکنے کی ذمہ داری طالبان پرعائد ہوتی ہے: وزارت اطلاعات رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق شمالی کوریا کا ٹیکٹیکل بیلسٹک میزائل کا تجربہ اردن کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعلان جرمنی میں پولینڈ کے سٹارلنک سیٹلائٹ سٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار

وزیراعظم سے سبکدوش جنرل ساحر شمشاد مرزا کی الوداعی ملاقات

Web Desk

24 November 2025

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سبکدوش ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے الوداعی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، عسکری خدمات اور ملک و قوم کے لیے ان کی طویل عرصے پر محیط بہترین خدمات کو سراہا۔

وزیراعظم نے کہا کہ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اپنے عہدے کے دوران بھرپور ذمہ داری، اعلیٰ کارکردگی اور قومی سلامتی کے لیے گراں قدر کردار ادا کیا۔ انہوں نے ان کی پیشہ ورانہ قیادت اور ملکی دفاع کو مضبوط بنانے میں ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

ملاقات کے اختتام پر وزیراعظم نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کی آئندہ زندگی کے لیے کامیابیوں کی دعا کی