کرغز صدر کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں استقبالیہ تقریب، گارڈ آف آنر پیش
Web Desk
4 December 2025
وزیراعظم ہاؤس آمد پر وزیراعظم شہبازشریف نے کرغزستان کے صدر صادرژاپاروف کا پرتپاک استقبال کیا، دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کیلئے خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا، اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔
کرغزستان کے صدر کو مسلح افواج کے چاق چوبند دستے کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، معزز مہمان نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے اپنے اپنے وفد کے ارکان کا تعارف بھی کرایا، بعدازاں کرغزستان کے صدر نے وزیراعظم ہاؤس کے احاطے میں پودا بھی لگایا۔واضح رہے کہ یہ کرغزستان کے صدر صادرژاپاروف کا پہلا سرکاری دورہ پاکستان ہے۔معزز مہمان آصف صدر مملکت آصف علی زرداری سے بھی ملاقات کریں گے، دونوں ملکوں کے درمیان وفود کی سطح پر بات چیت شیڈول ہے، کرغز صدر کا پاکستان کرغزستان بزنس فورم سے خطاب بھی متوقع ہے۔اس موقع پر دونوں ملکوں میں متعدد اہم معاہدوں اور مفاہتمی یادداشتوں پر دستخط کئے جائیں گے
متعلقہ عنوانات
ٹرمپ کا ایران سے مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان، جنگ بندی ختم ہونے کا دعویٰ
10 July 2026
آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کشیدہ؛ حکومت نے وفاق سے رینجرز اور ایف سی اہلکار مانگ لیے
10 July 2026
’جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی‘، نیتن یاہو کی ایران کو سخت وارننگ
10 July 2026
عوامی مسائل نظرانداز، حافظ نعیم الرحمان کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
10 July 2026
ٹرمپ کا ایران سے مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان، جنگ بندی ختم ہونے کا دعویٰ
10 July 2026
غیر ملکی ملازمین کے لیے استعمال ہونے والے ویزا سسٹم میں وسیع پیمانے پر دھوکہ دہی بے نقاب
10 July 2026
نجکاری کمیشن بورڈ کا اہم فیصلہ: اسلام آباد ایئرپورٹ نجی شعبے کے حوالے کرنے کے لیے ٹرانزیکشن ایڈوائزری معاہدے کی منظوری
10 July 2026
اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس کی کڑی تنقید؛ “ہزاروں کا قتل کرنے والے حقِ حکمرانی کھو چکے
10 July 2026