خیرپور کے کچے میں پولیس آپریشن، 2 ڈاکو ہلاک، 20 سے زائد گرفتار
Web Desk
12 November 2026
خیرپور کے علاقے پیر جو گوٹھ کے کچے میں پولیس کے بڑے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو ہلاک جبکہ 20 سے زائد مسلح افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
ایس ایس پی خیرپور کیپٹن (ر) عامر سعود مگسی کے مطابق پولیس نے جرائم پیشہ عناصر اور ڈاکوؤں کے خلاف کچے کے علاقے میں ٹارگٹڈ سرچ آپریشن کیا، جس کے دوران ڈاکوؤں نے پولیس نفری پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جانب سے کی گئی بھرپور جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 2 ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، جن کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔
آپریشن کے دوران پولیس نے علاقے کا محاصرہ کر کے 20 سے زائد مسلح مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے جن سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔ کارروائی میں ہلاک اور گرفتار ملزمان کے قبضے سے 5 کلاشنکوف رائفلیں، 2 ٹی ٹی پستول اور بڑی تعداد میں گولیاں بھی برآمد کی گئی ہیں۔ ایس ایس پی سعود مگسی کے مطابق علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے
متعلقہ عنوانات
پنجاب میں نیا سیاسی ارینجمنٹ کرنا ہے تو کر لیں ہم تیار ہیں: عظمیٰ بخاری
12 November 2026
ہمیشہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کیا، آزادی صحافت پر یقین رکھتے ہیں: شرجیل میمن
12 November 2026
سندھ کی تقسیم قانونی اور شعوری طور پر ممکن نہیں، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ
12 November 2026
پاکستانی خلا باز چینی خلائی اسٹیشن اترنے والے پہلے غیر ملکی خلا باز ہوں گے، چینی سفارتخانہ
12 November 2026
پاکستان حج مشن کو بہترین خدمات پر سعودی وزارت حج و عمرہ کا خصوصی اعزاز
12 November 2026
موٹروے پولیس نے جلتی وین سے 11 بچوں سمیت تمام مسافروں کو بحفاظت نکال لیا
12 November 2026
شہباز شریف کی کویتی ہم منصب سے ملاقات، دفاعی تعاون کے معاہدے کی توثیق کا خیرمقدم
12 November 2026
خاتون نیوز اینکر قتل کیس، شوہر احسن طاہر کا پولی گرافک ٹیسٹ مکمل
12 November 2026