LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پنجاب میں نیا سیاسی ارینجمنٹ کرنا ہے تو کر لیں ہم تیار ہیں: عظمیٰ بخاری ہمیشہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کیا، آزادی صحافت پر یقین رکھتے ہیں: شرجیل میمن سندھ کی تقسیم قانونی اور شعوری طور پر ممکن نہیں، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ پاکستانی خلا باز چینی خلائی اسٹیشن اترنے والے پہلے غیر ملکی خلا باز ہوں گے، چینی سفارتخانہ پاکستان حج مشن کو بہترین خدمات پر سعودی وزارت حج و عمرہ کا خصوصی اعزاز موٹروے پولیس نے جلتی وین سے 11 بچوں سمیت تمام مسافروں کو بحفاظت نکال لیا شہباز شریف کی کویتی ہم منصب سے ملاقات، دفاعی تعاون کے معاہدے کی توثیق کا خیرمقدم خاتون نیوز اینکر قتل کیس، شوہر احسن طاہر کا پولی گرافک ٹیسٹ مکمل حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی ایشین ٹیم سکواش چیمپئن شپ جیتنے پر قومی کھلاڑیوں میں 40 لاکھ کے انعامات تقسیم جدید، مؤثر اور مالی طور پر مستحکم ریلوے نیٹ ورک انتہائی اہم ہے: اسحاق ڈار خیرپور کے کچے میں پولیس آپریشن، 2 ڈاکو ہلاک، 20 سے زائد گرفتار امریکا اور اسرائیل کو ان کے جرائم کا نتیجہ انتخابات میں مل گیا، ایرانی صدر ایران نے ارجنٹینا کی بحریہ اور فضائیہ کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دے دیا غیر قانونی گولڈ مائننگ کیخلاف کوہاٹ پولیس کا گرینڈ آپریشن، دہشتگردوں کا حملہ، 8 اہلکار زخمی

جدید، مؤثر اور مالی طور پر مستحکم ریلوے نیٹ ورک انتہائی اہم ہے: اسحاق ڈار

Web Desk

12 November 2026

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اسلام آباد میں پاکستان ریلوے کی بحالی اور تنظیمِ نو سے متعلق تجاویز کا ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

سرکاری ترجمان کے مطابق اجلاس میں پاکستان ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور ادارے کے طویل المدتی مالی استحکام کو یقینی بنانے کے حوالے سے تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اس موقع پر شرکاء نے ادارے کی تنظیمِ نو (Restructuring) کے مختلف آپشنز کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔

اجلاس میں ریلوے منصوبوں کی تکمیل کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (PPP)، مقامی بینکوں سے فنانسنگ اور بین الاقوامی مالیاتی ذرائع سے وسائل حاصل کرنے کی تجاویز بھی زیرِ غور آئیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ ایک جدید، مؤثر اور مالی طور پر مستحکم ریلوے نیٹ ورک قومی اقتصادی انضمام اور علاقائی روابط کے فروغ کے لیے انتہائی ناگزیر ہے۔