LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا میں ملک گیر فضائی تعطل: ڈونلڈ ٹرمپ کو لمحہ بہ لمحہ بریفنگ جاری واشنگٹن کی فضاؤں میں غیر معمولی سناٹا چھا گیا: ریگن نیشنل ایئرپورٹ پر طیارے رن وے سے واپس گیٹس پر لوٹنے لگے امریکا میں تمام پروازیں معطل ہونے سے 15 لاکھ مسافر متاثر: ’یہ معمول کی تاخیر سے کہیں بڑھ کر سنگین صورتحال برطانیہ میں امریکی فوجی اڈے کے اوپر ڈرونز کی پروازیں، سکیورٹی اہلکار حرکت میں آگئے امریکا کے ایئرپورٹس پر مسافروں کا رش، طیاروں کی پارکنگ کیلئے جگہ کم پڑنے لگی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کا امریکا بھر میں گراؤنڈ سٹاپ کا اعلان 28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم امریکا غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: عباس عراقچی سپریم کورٹ میں زیر التوا فوجداری مقدمات نمٹانے کے لیے اہم فیصلہ روس میں شاپنگ مال کو بم سے اڑانے کی سازش ناکام، وسط ایشیائی ملزم گرفتار

راولپنڈی: وکیل فیصل ملک کا علیمہ خانم کے مقدمے میں دفاع کا موقع نہ ملنے پر شدید اظہارِ تشویش

Web Desk

25 September 2026

راولپنڈی میں انسدادِ دہشت گردی عدالت (ATC) کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خانم کے وکیل فیصل ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ عدالت میں تاحال علیمہ خانم کی جانب سے کوئی بحث نہیں سنی گئی، جبکہ ضابطہ فوجداری کی دفعہ 265-G کے تحت دفاع کا مؤقف سننا قانوناً لازمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت نے یقین دہانی کرائی تھی کہ علیمہ خانم کے وکیل کی بحث سنی جائے گی، مگر پراسیکیوشن کی بحث سننے کے باوجود دفاع کو اپنا مؤقف پیش کرنے کا موقع فراہم نہیں کیا گیا۔

فیصل ملک کا کہنا تھا کہ وکیل کی بحث سنے بغیر فیصلہ محفوظ کرنا غیر قانونی ہے اور یہ اقدام علیمہ خانم کو ان کے بنیادی قانونی حق سے محروم کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جج کے اسٹاف نے درخواست وصول کرنے سے انکار کیا، جس کے بعد وہ درخواست وصول کرانے کے لیے ڈیوٹی جج سے رجوع کر رہے ہیں۔

وکیل صفائی نے دعویٰ کیا کہ کیس میں پیش کی گئی ڈی وی ڈی میں علیمہ خانم کا نام تک موجود نہیں ہے، اور یو ایس بی قانونی طور پر کیس کا حصہ نہیں بن سکتی جسے وہ عدالت میں ثابت کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مقدمے میں پیش کیے گئے اخباری تراشے بھی قابلِ قبول نہیں ہیں کیونکہ کوئی بھی صحافی بطور گواہ عدالت میں پیش نہیں ہوا۔ فیصل ملک نے عزم ظاہر کیا کہ وہ آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنے مؤکل کے حقِ دفاع کے لیے بھرپور جدوجہد جاری رکھیں گے۔