پاکستان کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ بائیکاٹ سنگین اثرات ڈال سکتا ہے،راشد لطیف
Web Desk
27 January 2026
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر راشد لطیف نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے متعلق بڑے فیصلوں پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے فیصلے کرکٹ پر لمبے عرصے تک اثر ڈال سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرتا ہے تو یہ ایک جرات مندانہ قدم ہوگا اور آئی سی سی کو براہ راست نقصان پہنچے گا۔ راشد لطیف نے خبردار کیا کہ یہ فیصلہ صرف اس ورلڈ کپ تک محدود نہیں رہے گا بلکہ 2027 ورلڈ کپ، ویمنز ورلڈ کپ، انڈر 19 ورلڈ کپ، اور ایشیا کپ کے میچز بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔سابق وکٹ کیپر نے مزید کہا کہ پاکستان اگر بھارت کے خلاف نہیں کھیلے گا تو 2029 میں چیمپئنز ٹرافی اور 2031 کے بھارت اور بنگلہ دیش ورلڈ کپ بھی متاثر ہوں گے۔ انہوں نے بین الاقوامی کرکٹ کے تحفظ کے لیے سفارت کاری کی ضرورت پر زور دیا۔
متعلقہ عنوانات
نواز شریف ایون فیلڈ ہاؤس پہنچ گئے، سیاسی سوال کا جواب دینے سے گریز
12 October 2026
پاکستان روس تعلقات میں نئے باب کا آغاز، روسی وزیر داخلہ پاکستان پہنچ گئے
12 October 2026
صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس آج طلب کر لیا
12 October 2026
راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
12 October 2026
غزہ میں مظالم پر دستاویزی فلم کی اسرائیل میں پذیرائی، نیتن یاہو برہم
12 October 2026
بانی پی ٹی آئی سے کل ملاقات کرنے والوں کے نام جیل حکام کو ارسال
12 October 2026
سوات میں پی ٹی آئی ارکان اسمبلی سمیت 200 افراد کیخلاف مقدمہ درج
12 October 2026
کے پی اور بلوچستان کا کوئی موازنہ نہیں، وفاق کے آئینی اقدام کی حمایت کرتے ہیں: سرفراز بگٹی
12 October 2026