راؤ عبدالکریم پنجاب کے نئے انسپکٹر جنرل آف پولیس مقرر
Web Desk
3 February 2026
وفاقی حکومت نے راؤ عبدالکریم کو پنجاب کے انسپکٹر جنرل آف پولیس کے عہدے پر تعینات کرنے کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے۔
راؤ عبدالکریم پولیس سروس آف پاکستان کے 24 ویں کامن سے تعلق رکھتے ہیں اور انتہائی پروفیشنل، تجربہ کار اور منجھے ہوئے افسران میں شمار کیے جاتے ہیں۔ وہ اس سے قبل ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ پنجاب کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے۔
ان کے پاس بطور ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی، کمانڈنٹ پی سی، ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب، آر پی او گوجرانوالا، اور ڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن کے عہدوں پر کام کرنے کا وسیع تجربہ موجود ہے۔

راؤ عبدالکریم نے 1996 میں بطور اے ایس پی پولیس سروس آف پاکستان میں شمولیت اختیار کی۔ انہوں نے اے ایس پی یو ٹی سکھر، ایس ڈی پی او سکھر سٹی، لطیف آباد حیدر آباد، چنیوٹ کے عہدوں پر خدمات سر انجام دی ہیں۔ اس کے علاوہ ایس پی گوجرانوالا، لاہور اور شیخوپورہ، اور ڈی پی او میانوالی، قصور اور جھنگ میں بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔
نواب شاہ سے تعلق رکھنے والے راؤ عبدالکریم کے تعینات ہونے سے پنجاب پولیس کی قیادت میں مضبوط اور تجربہ کار انتظامیہ کے قیام کی توقع کی جا رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026