LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
حرمین شریفین کا تحفظ ملک و قوم اور مسلح افواج کیلئے اہم فریضہ ہے: وزیراعظم پاکستان اور یورپی یونین کے پارلیمانی روابط کو مزید فروغ دینا ہو گا: ایاز صادق اسحاق ڈار کا کانگو کے صدر اور گنی بساؤ کے سابق صدر سے مکہ دفاعی معاہدے پر تبادلہ خیال بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق خبریں تشویشناک,اہم پریس کانفرنس مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل کے مرکزی دفتر پر فائرنگ، ملزمان فرار حج 2027 کا پورا عمل ڈیجیٹل، 4 لاکھ رجسٹرڈ عازمین درخواستیں دے سکیں گے امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران جولائی میں ترسیلاتِ زر 13 فیصد بڑھ گئیں، وزیراعظم کا اظہار اطمینان اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس ایران کو فوجی دباؤ سے زیادہ امریکی اقتصادی پابندیوں کی فکر ہے: امریکا اسحاق ڈار کا کویتی ہم منصب سے رابطہ، مکہ دفاعی معاہدے پر تبادلہ خیال ملک بھر کے بجلی صارفین پر مزید 23 ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی تیاری مریم نواز سے آکسفورڈ یونیورسٹی پریس پاکستان کے وفد کی ملاقات، جدید نصاب کے فروغ پر تبادلہ خیال آبنائے ہرمز میں پاسدارانِ انقلاب کے حملوں کا سسلہ جاری ہے: برطانیہ

چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں سرکاری دورے پر امریکہ پہنچ گئے، اقوامِ متحدہ کے ہائی لیول پولیٹیکل فورم سے خطاب کریں گے

Web Desk

15 July 2026

وزیراعظم آفس یوتھ افیئرز ونگ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں ایک اہم سرکاری دورے پر امریکہ پہنچ گئے ہیں۔ امریکہ پہنچنے پر اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب، سفیر منیر اکرم (سفیر عاصم) نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ رانا مشہود احمد خاں اپنے اس دورے کے دوران متعدد اہم سرکاری و غیر سرکاری مصروفیات میں حصہ لیں گے، جن کا محور پاکستانی نوجوانوں کے لیے بین الاقوامی سطح پر نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔

اس دورے کا بنیادی مقصد پاکستانی نوجوانوں کے لیے عالمی شراکت داری، علمی تبادلوں اور پیشہ ورانہ ترقی کے مواقع کو فروغ دینا ہے۔ دورے کے دوران وہ مختلف عالمی یوتھ ڈویلپمنٹ اداروں کے سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے جن میں تعلیم، ہنرمندی، روزگار اور بین الاقوامی تعاون کے نئے منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، وہ امریکہ میں مقیم پاکستانی نوجوانوں اور کمیونٹی کے نمائندوں سے بھی خصوصی ملاقاتیں کریں گے، جن میں پاکستان کی نوجوان آبادی کو بااختیار بنانے کے لیے حکومتی اقدامات اور وزیراعظم یوتھ پروگرام کے فلاحی منصوبوں کو اجاگر کیا جائے گا۔

رانا مشہود احمد خاں امریکہ میں مختلف فورمز پر پاکستانی نوجوانوں کی بے پناہ صلاحیتوں اور قومی ترقی میں ان کے مثبت کردار کو پیش کریں گے۔ اس دورے کی سب سے اہم مصروفیت اقوامِ متحدہ میں ہونے والے ہائی لیول پولیٹیکل فورم (HLPF) سے ان کا خطاب ہوگا، جہاں وہ عالمی پلیٹ فارم پر پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے نوجوانوں کی ترقی کے لیے حکومتی وژن کو دنیا کے سامنے رکھیں گے۔