رمضان 2026: دنیا کے ممالک میں روزوں کا دورانیہ کب سب سے طویل اور کہاں سب سے مختصر ہوگا؟
Web Desk
8 February 2026
رمضان المبارک 2026 کی آمد میں صرف چند دن باقی ہیں، اور دنیا بھر میں روزوں کے دورانیے کے حوالے سے تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ مختلف ممالک میں دن اور رات کے فرق کے باعث روزے کے اوقات میں نمایاں فرق دیکھنے کو ملے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی ممالک جیسے روس کے شمالی حصے، گرین لینڈ، آئس لینڈ، ناروے، سویڈن اور فن لینڈ میں روزے کا دورانیہ 16 گھنٹے سے زیادہ ہو سکتا ہے، جبکہ بعض علاقوں میں یہ مدت 20 گھنٹے تک پہنچ سکتی ہے۔
دوسری جانب جنوبی اور معتدل خطوں میں روزے کا دورانیہ نسبتاً کم رہے گا۔ برازیل، جنوبی افریقہ، چلی، نیوزی لینڈ، انڈونیشیا، ملائیشیا اور کینیا جیسے ممالک میں روزے کا دورانیہ 11 سے 14 گھنٹے کے درمیان متوقع ہے۔
علمائے کرام کے مطابق ایسے علاقوں میں جہاں دن یا رات غیر معمولی طور پر طویل یا مختصر ہو، وہاں مکہ مکرمہ یا قریبی معتدل شہر کے اوقات کے مطابق روزہ رکھنے کی اجازت ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رمضان المبارک 2026 کا آغاز 19 فروری کو متوقع ہے، تاہم چاند نظر آنے کی صورت میں یکم رمضان 18 فروری کو بھی ہو سکتا ہے۔ اس سال روزوں کا دورانیہ گزشتہ سال کے مقابلے میں کچھ کم ہوگا، جس سے روزہ داروں کے لیے سہولت رہے گی۔
متعلقہ عنوانات
روس میں پارلیمانی انتخابات کے آخری روز ماسکو پر بڑا ڈرون حملہ
20 September 2026
کوئی ریاست دوسری ریاست کیلئے خطرہ نہیں بن سکتی: قطری وزیراعظم
20 September 2026
شمالی کوریا کا تین گھنٹوں میں 2 بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ
20 September 2026
نئے صوبوں، صدارتی اور بلدیاتی نظام میں زیادہ دیر نہیں: چودھری جعفر اقبال
20 September 2026
اٹھارہویں ترمیم کے بعد چاروں صوبے 4 آزاد ریاستیں بن گئیں: مصطفیٰ کمال
20 September 2026
الخلیل میں اسرائیلی آباد کاروں کا فلسطینیوں پر حملہ، گاڑی نذر آتش
20 September 2026
جاسم البدیوی کی یو این سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
20 September 2026
وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کی جماعت اسلامی کے مارچ کی حمایت
20 September 2026