LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
نواز شریف ایون فیلڈ ہاؤس پہنچ گئے، سیاسی سوال کا جواب دینے سے گریز پاکستان روس تعلقات میں نئے باب کا آغاز، روسی وزیر داخلہ پاکستان پہنچ گئے صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس آج طلب کر لیا راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ غزہ میں مظالم پر دستاویزی فلم کی اسرائیل میں پذیرائی، نیتن یاہو برہم بانی پی ٹی آئی سے کل ملاقات کرنے والوں کے نام جیل حکام کو ارسال سوات میں پی ٹی آئی ارکان اسمبلی سمیت 200 افراد کیخلاف مقدمہ درج کے پی اور بلوچستان کا کوئی موازنہ نہیں، وفاق کے آئینی اقدام کی حمایت کرتے ہیں: سرفراز بگٹی میرپورخاص ڈویژن کے تین اضلاع میں 15 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ روپیہ مستحکم، انٹربینک میں ڈالر مزید 3 پیسے سستا ہوگیا یانڈیکس ڈیٹا سینٹرز پر غیر معمولی ڈرون حملے، روس نے حفاظتی اقدامات پر غور شروع کردیا پاکستان اور قطر ثالثی کے لیے کردار ادا کر رہے ہیں: اسماعیل بقائی مریم نواز نے سوشل سکیورٹی موبائل ہیلتھ پروگرام کا افتتاح کر دیا روس سے تیل کی رسد بڑھنے کی توقعات کے باعث عالمی منڈی میں قیمتیں کم امریکا نے ایران کی کچھ شرائط مان لی ہیں: محسن رضائی کا دعویٰ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا بائیکاٹ، پاکستان بنگلہ دیش کو اکسارہاہے، بھارت کا بھونڈاالزام

Web Desk

26 January 2026

بھارت بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کےلیے پاکستان کی حمایت ہضم نہ کرسکا۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا الزام تراشیوں پر اترآئے۔

نئی دہلی میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے راجیو شکلا کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے تھے کہ بنگلا دیش کھیلے ، ہم نے مکمل سکیورٹی کی یقین دہانی بھی کرائی تھی لیکن  بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے کہا کہ ان کی حکومت کہہ رہی ہے کہ ٹیم بھارت نہیں بھیج سکتے۔آخری لمحات میں پورے شیڈول کو تبدیل کرنا بہت مشکل ہے، یہی وجہ ہے کہ اسکاٹ لینڈ کو شامل کیا گیا ہے۔

راجیو شکلا نے الزام عائد کیاکہ پاکستان بغیر کسی وجہ کے اس معاملے میں مداخلت کر رہا ہے اور  بنگلادیش کو اکسا رہا ہے۔

راجیو شکلا کاہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہناتھاکہ  پاکستان بنگلا دیش کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا جو کہ سراسر غلط ہے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ  میں بنگلادیش نے عدم تحفظ کی بنیاد پر بھارت جانے سے انکار کردیا تھا اور  اپنے تمام میچز سری لنکا منتقل کرنے کی درخواست کی تھی۔تاہم آئی سی سی نے بنگلا دیش بورڈ کی درخواست رد کردی اور اس کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو گروپ میں شامل کرلیا۔