بلوچستان میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، خودکش بمبار لڑکی گرفتار
Web Desk
18 March 2026
کوئٹہ: کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز نے ایک کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران خاتون خودکش بمبار کو گرفتار کر کے بڑی دہشتگردی کی کارروائی ناکام بنا دی۔
سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا لانگو نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ یہ کارروائی بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے لیے نہایت اہم پیش رفت ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ گرفتار خاتون کا تعلق ضلع خضدار سے ہے، جسے دہشتگرد تنظیموں کی جانب سے خودکش حملے کے لیے تیار کیا گیا تھا۔ ان کے مطابق سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے بڑی تباہی ٹل گئی اور معصوم جانیں محفوظ رہیں۔گرفتار خاتون نے اپنے بیان میں کہا کہ اسے خودکش حملے کے لیے ذہنی طور پر تیار کیا گیا تھا اور مزید لڑکیوں کو بھی اس راستے پر لانے کا ٹاسک دیا گیا تھا، تاہم وہ گرفتاری کے بعد دیگر خواتین کو اس قسم کی سرگرمیوں سے دور رہنے کا پیغام دے رہی ہے۔حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں بی ایل اے اور دیگر کالعدم تنظیموں کے درمیان روابط بھی سامنے آئے ہیں، جبکہ دہشتگرد نیٹ ورک کے مزید انکشافات متوقع ہیں۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام دہشتگردی کو مسترد کر چکے ہیں اور سکیورٹی ادارے ہر وقت ملک دشمن عناصر کے خلاف متحرک ہیں۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ اداروں کو دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ خواتین اور بچوں کو شدت پسندی سے بچانے کے لیے حکومتی اقدامات جاری ہیں، جبکہ تعلیم، روزگار اور آگاہی مہم کے ذریعے معاشرے کو محفوظ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
ٹرمپ کا ایران کے خلاف وسیع فوجی آپریشن پر غور، درجنوں طیارے اسرائیل روانہ
18 July 2026
پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل پر لیوی برقرار، نوٹیفکیشن جاری
18 July 2026
ٹرانسپورٹ کرایوں میں 15 فی صد اضافے کا اعلان
18 July 2026
امریکی فضا آلودہ کرنے پر کینیڈا کو بھاری ٹیرف ادا کرنا ہوگا، صدر ٹرمپ
18 July 2026
امریکی حملوں میں صرف ایرانی عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا: وائٹ ہاؤس
18 July 2026
واٹس ایپ اور بینک اکاؤنٹس ہیکنگ میں اضافہ، این سی سی آئی اے کا الرٹ
18 July 2026
اسرائیل کا غزہ میں جنازے پر حملہ، کم از کم 14 فلسطینی شہید
18 July 2026
ایران کے کویت، بحرین اور اردن میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملے، کئی اہلکار زخمی
18 July 2026