قطر کا خلیجی ممالک سے ایران سے اچھے تعلقات قائم کرنے کا مطالبہ
Web Desk
22 September 2026
قطری وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے زور دیا ہے کہ خلیجی ممالک کو خطے میں پائیدار امن کے لیے ایک نئے جامع سیکیورٹی فریم ورک کے تحت ایران کے ساتھ تعمیری اور اچھے تعلقات قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ نیویارک میں منعقدہ ‘قطر اکنامک فورم’ سے خطاب کرتے ہوئے قطری وزیراعظم نے کہا کہ خطے کی موجودہ صورتحال کا تقاضا ہے کہ تمام ممالک ایک دوسرے کے ساتھ باہمی احترام اور ذمہ داری کے ساتھ مل کر کام کریں۔
شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے اس بات کی نشاندہی کی کہ ایران جغرافیائی طور پر خلیجی ممالک کا ایک اہم ہمسایہ ملک ہے، اس لیے خطے کی پائیدار سلامتی کے لیے خلیج تعاون کونسل (GCC) کے ارکان اور ایران کے درمیان ایسا مضبوط سیکیورٹی فریم ورک قائم ہونا چاہیے جو تمام فریقین کے باہمی تحفظ اور عدمِ جارحیت کی مکمل ضمانت فراہم کرے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مشترکہ علاقائی چیلنجز پر قابو پانے کے لیے سفارت کاری اور بات چیت ہی واحد راستہ ہے۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
23 November 2026
9 ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 1100 ارب روپے سے زائد وصول
23 November 2026
نائیجیریا: لوگوں کو جنازے میں لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 24 افراد ہلاک
23 November 2026
بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے
23 November 2026
کراچی: میمن گوٹھ سے 3 سو سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
23 November 2026
موسم سرما میں تفریحی مقامات کی بکنگ کے نام پر آن لائن فراڈ، ابوظہبی پولیس نے خبردار کر دیا
23 November 2026
پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار
23 November 2026