قطر و مصر کے وزرائے خارجہ کے درمیان رابطہ، خطے کی تازہ صورتحال پر گفتگو
Web Desk
28 June 2026
امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتے ہوئے فوجی تصادم اور خلیج میں پیدا ہونے والی سنگین صورتحال کے بعد عرب دنیا کے کلیدی ممالک نے خطے کو بڑی تباہی سے بچانے کے لیے سفارتی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ سعودی عرب کے بعد اب قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان بن جاسم الثانی نے مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی سے ایک اہم ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
قطری وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ بیان کے مطابق، دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی اس گفتگو کا بنیادی محور مشرقِ وسطیٰ کی مجموعی صورتحال رہی۔ یہ رابطہ امریکہ اور ایران کے درمیان طے پانے والی مفاہمتی یادداشت کے بعد پیدا ہونے والی حالیہ تزویراتی تبدیلیاں اور فوجی تناؤ کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان نے خطے کی سلامتی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر سخت زور دیا کہ مشرقِ وسطیٰ کو کسی بھی قسم کے بلاجواز حملوں اور ان کے خطرناک نتائج سے محفوظ رکھنا اس وقت سب سے بڑی ترجیح ہونی چاہیے۔
انہوں نے عالمی معیشت اور بحری تجارت کے تحفظ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز (Strait of Hormuz) میں بین الاقوامی بحری آمدورفت کی آزادی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جانا ضروری ہے تاکہ سپلائی چین متاثر نہ ہو۔ قطری وزیراعظم نے مصر کے وزیر خارجہ سے بات کرتے ہوئے اعادہ کیا کہ موجودہ بحران کا حل صرف اور صرف سفارت کاری میں ہے۔ انہوں نے دونوں طاقتوں کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے لیے مکالمے اور سفارتی چینلز کو مسلسل کھلا رکھنے اور اسی راستے پر آگے بڑھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ مصری وزیر خارجہ نے بھی خطے میں امن و استحکام کے لیے قطر کی ان سفارتی کوششوں کو سراہا۔
متعلقہ عنوانات
مقبوضہ مغربی کنارے، غزہ پٹی میں میں یہودی آباد کاروں کے فلسطینیوں پر حملے جاری
28 June 2026
فرانس نے لبنان، اسرائیل معاہدے کی حمایت کا اعلان کر دیا
28 June 2026
امریکی جارحیت کا جواب، ایران کے بحرین اور کویت میں امریکی تنصیبات پر حملے
28 June 2026
قطری و سعودی وزرائے خارجہ کا رابطہ، خطے کو بلاجواز حملوں سے محفوظ رکھنے پر زور
28 June 2026
امریکی بمباری سے ایران کے ساحلی شہر سیرک میں ٹیلی کمیونیکیشن ٹاور تباہ، جزیرہ قشم میں بھی دھماکے
27 June 2026
امریکہ جنوبی لبنان سے انخلا کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالے: لبنانی صدر
27 June 2026
لبنان کے ساتھ معاہدہ ایران اور حزب اللہ کیلئے دھچکا ہے، نیتن یاہو
27 June 2026
وینزویلا میں زلزلوں سے ہلاک افراد کی تعداد 1 ہزار 430 ہوگئی
27 June 2026