قطر اور مصر کے وزرائے خارجہ کا رابطہ، ایران امریکا مذاکرات جاری رکھنے پر زور
Web Desk
10 July 2026
قطر کے وزیرِاعظم اور وزیرِخارجہ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے مصر کے وزیرِخارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، جس میں خطے کی تازہ صورتحال اور کشیدگی میں کمی کے لیے جاری سفارتی کوششوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ قطری وزارتِ خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے علاقائی استحکام اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے سفارتی روابط کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر قطری وزیرِخارجہ نے امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کے تسلسل کی اہمیت واضح کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین مفاہمتی یادداشت کے تحت طے پانے والے امور پر عمل درآمد یقینی بنایا جانا چاہیے۔ قطر نے اس بات پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا کہ عالمی تجارت اور علاقائی استحکام کے لیے آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آزادانہ اور محفوظ آمد و رفت کو ہر صورت برقرار رکھا جائے۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
23 November 2026
9 ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 1100 ارب روپے سے زائد وصول
23 November 2026
نائیجیریا: لوگوں کو جنازے میں لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 24 افراد ہلاک
23 November 2026
بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے
23 November 2026
کراچی: میمن گوٹھ سے 3 سو سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
23 November 2026
موسم سرما میں تفریحی مقامات کی بکنگ کے نام پر آن لائن فراڈ، ابوظہبی پولیس نے خبردار کر دیا
23 November 2026
پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار
23 November 2026