وزیراعلیٰ پنجاب کی ہر ضلع میں سٹروک مینجمنٹ سنٹر بنانے کی منظوری
Web Desk
27 January 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کے ہر ضلع میں سٹروک مینجمنٹ سنٹر قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں نیورالوجسٹ اور پیڈز نیورالوجسٹ کی تعیناتی کا اصولی فیصلہ بھی کر لیا ہے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ ہر ضلع میں ایک ڈاکٹر اور ایک نرس کو فوری طور پر تین ماہ کی سٹروک مینجمنٹ ٹریننگ دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے سٹروک کے مریضوں کے لیے فوری طور پر ٹیلی میڈیسن پراجیکٹ شروع کرنے کی ہدایت کی، جس کے تحت ضلعی ہسپتالوں کے ڈاکٹر فالج کے مریضوں کے فوری علاج کے لیے سپیشلسٹ اور کنسلٹنٹس سے رابطہ کر سکیں گے۔
مریم نواز شریف نے نرسز کے لیے خصوصی تربیتی پروگرام اور فالج کے علاج سے متعلق عوامی آگاہی مہم شروع کرنے کا بھی حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ فالج کے علاج میں گولڈن آورز کی انتہائی اہمیت ہے اور اس آگاہی مہم کی قیادت وہ خود کریں گی۔
متعلقہ عنوانات
سکیورٹی خدشات: خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں دفعہ 144 نافذ
3 October 2026
صومالیہ میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں ادیس ابابا پہنچ گئیں، وطن منتقلی کے انتظامات جاری
3 October 2026
حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات، کامیابی کے دعوے، مشترکہ اعلامیہ جلد متوقع
3 October 2026
ایران کے پاس ایسا کوئی نہیں ہے جس سے مذاکرات کیے جائیں: ٹرمپ
3 October 2026
امارات نے اسرائیل جانے والی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کو دہشتگردی قرار دیدیا
3 October 2026
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
3 October 2026
سیاسی جماعتوں سےامید نہیں رہی، اصلاح نہ ہوئی تو کاکروچ باہر آئیں گے: سعد رفیق
3 October 2026
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
3 October 2026