LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو ’نیا امریکی علاقہ‘ قرار دے دیا، ایران کا شدید ردعمل امریکا کے ساتھ کسی قسم کی بات چیت نہیں ہورہی: ترجمان پاسداران انقلاب جولائی میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 32 کروڑ 80 لاکھ ڈالر خسارے میں رہا خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں 19 سے 22 اگست تک لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری جسے مردِ آہن بنا کر پیش کیا گیا، آج اسی کی جماعت ہسپتال منتقلی کی فریاد کر رہی: وزیر دفاع آن لائن فراڈ کیس: 284 غیر ملکیوں کی حراست کیلئے نجی پلازہ دوبارہ سب جیل قرار حکومت اور اپوزیشن میں معقول دوریاں ہونی چاہئیں، مخالفت برائے مخالفت نہیں: مولانا فضل الرحمان وزیراعظم شہباز شریف نے گوگل کے پاکستان آفس کا افتتاح کر دیا سپریم کورٹ کا بانی کے علاج سے متعلق تحریری فیصلہ جاری، میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو ’نیا امریکی علاقہ‘ قرار دے دیا، ایران کا شدید ردعمل پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، کاروبار کا منفی رجحان رہا پاکستان اور روس کے درمیان کلیدی شعبوں میں تعاون اور رابطے جاری رکھنے پر اتفاق سپریم کورٹ کا فیصلہ شاندار اور تاریخی، سیاسی بے چینی ختم ہوگی: شیخ رشید عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی اسرائیل اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کو سبوتاژ کر رہا ہے: عباس عراقچی

دریائے سندھ میں کالا باغ اور چناب میں خانکی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب

Web Desk

21 July 2026

پنجاب میں بارشوں کے بعد دریائے سندھ میں کالا باغ اور دریائے چناب میں خانکی کے مقام پر نچلے درجے کی سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، تاہم صوبے کے بیشتر دریاؤں میں فی الحال پانی کا بہاؤ نارمل ہے۔ پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ترجمان کے مطابق 24 جولائی تک دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں مزید اضافے کا خدشہ ہے، جبکہ لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، راولپنڈی اور دیگر اضلاع میں اربن فلڈنگ اور ڈیرہ غازی خان کی رود کوہیوں میں فلیش فلڈنگ کا الرٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عمر عباس میلہ نے دریاؤں کے پاٹ میں مقیم شہریوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں تمام تر طبی سہولیات سے لیس فلڈ ریلیف کیمپس قائم کر دیے گئے ہیں۔ انتظامیہ نے شہریوں اور بچوں کو ندی نالوں اور دریاؤں کے اطراف سیر و تفریح سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے۔