LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
روس کے یوکرین کے شمال مشرقی علاقے میں میزائل حملے، 10 افراد ہلاک، 18 زخمی امریکا کی عالمی فوجداری عدالت کی صدر اور سینئر پراسیکیوٹر پر پابندیاں عائد گوگل کا پاکستان میں مقامی دفتر ڈیجیٹل تبدیلی کی جانب اہم پیشرفت ہے، شزا فاطمہ اسرائیلی جنگی طیاروں کا شام کے فضائی اڈے پر حملہ سعودی اور عراقی وزیر خارجہ کا رابطہ، علاقائی صورتحال، تعلقات مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال سعودی کابینہ کا کثیر القومی بحری دفاعی اتحاد کے انسٹی ٹیوشنل، آپریشنل ہونے کا خیر مقدم ایران نے میزائل داغے جانے سے متعلق یو اے ای کا بیان مسترد کر دیا خطے میں کشیدگی: متحدہ عرب امارات نے ایران سے تمام تجارتی، مالی معاملات معطل کر دیئے غزہ میں اسرائیلی فضائی حملہ، 6 فلسطینی شہید، 14 زخمی پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج انسانی ہمدردی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے بانی پی ٹی آئی کی صحت کیلئے دعا گو ہوں، طبی سہولیات ملنا سب کا حق ہے: شرجیل میمن وزیر داخلہ کی شہید میجر احسان کی رہائشگاہ آمد، اہلخانہ سے اظہار تعزیت آبنائے ہرمز پر امریکا ایران ثالثی کی نئی کوششیں کی جائیں گی: قطر محمد علی درانی کا بہاولپور اور ہزارہ کو فوری ماڈل صوبے بنانے کا مطالبہ انمول پنکی کیخلاف قتل بالسبب کے مقدمہ میں فرد جرم عائد، ملزمہ کا صحت جرم سے انکار

پنجاب میں نئی صنعتی پالیسی متعارف، سرمایہ کاروں کو 10 سالہ ٹیکس چھوٹ کا اعلان

Web Desk

18 July 2026

پنجاب کے وزیر صنعت، تجارت و سرمایہ کاری شافع حسین نے فری انڈسٹریل زونز کے لیے ایک انقلابی اور نئی صنعتی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے تاجروں کو چار سالہ پُرکشش لیز، صرف 30 روز کے اندر این او سی کا اجراء، صنعتی مشینری کی درآمد پر صفر فیصد کسٹم ڈیوٹی اور 10 سال تک انکم ٹیکس سے مکمل استثنیٰ جیسی خصوصی و تاریخی مراعات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے یہ بات لاہور ایکسپو سینٹر میں 11ویں کلر اینڈ کیم ایکسپو 2026 کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا اور صنعتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ صوبائی وزیر نے آرگنائزرز راشد الحق، عبدالرحیم چغتائی اور دیگر معزز مہمانوں کے ہمراہ نمائش کا باقاعدہ افتتاح کیا اور مختلف ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کے سٹالز کا دورہ بھی کیا۔ شافع حسین نے بتایا کہ شیخوپورہ، بھلوال اور رحیم یار خان کے صنعتی علاقوں میں سرمایہ کاروں کے لیے خصوصی مراعات رکھی گئی ہیں، جبکہ رواں مالی سال کے دوران فارماسیوٹیکل، مصنوعی چمڑا، فوڈ پروسیسنگ، لیتھیم بیٹریز، الیکٹرک بائیکس، ٹائلز اور دیگر شعبوں میں اربوں روپے کی نئی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

وزیر تجارت پنجاب کا کہنا تھا کہ چین میں پیداواری لاگت میں اضافے کے باعث چینی کمپنیاں اب پنجاب کا رخ کر رہی ہیں اور جلد ہی صوبے میں نئی فیکٹریاں اور لیتھیم بیٹریوں کے پیداواری یونٹس قائم کیے جائیں گے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ویوو (Vivo) موبائل کے چِپ فریم مینوفیکچرنگ پلانٹ کا تقریباً 40 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور آئندہ ایک سال میں اس کی مقامی پیداوار شروع ہونے کی قوی توقع ہے۔ شافع حسین نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان کیمیکلز انڈسٹری کے فروغ کے لیے ایک جامع پالیسی بھی متعارف کرائے گی، جبکہ صوبے کے 24 چھوٹے صنعتی اسٹیٹس کی ترقی کے لیے فنڈز منظور کیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ‘آسان تاجر سکیم’ سے تقریباً 70 فیصد تاجروں نے فائدہ اٹھایا ہے اور اب بڑے صنعتی اداروں کے لیے 10 کروڑ روپے تک کے قرضوں کی نئی سکیم بھی جلد متعارف کرائی جائے گی۔

اس موقع پر ایکسپو کے آرگنائزر راشد الحق نے بتایا کہ اس دو روزہ نمائش میں 350 ملکی و غیر ملکی کمپنیوں نے شرکت کی ہے جہاں سرمایہ کاری، کاروباری روابط اور جوائنٹ وینچر کے نئے مواقع پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ دوسری جانب، لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فہیم الرحمٰن سہگل نے کاروباری لاگت کم کرنے کے لیے پیٹرولیم لیوی میں کمی کا مطالبہ کیا، جبکہ ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں نے بڑھتی ہوئی پیداواری لاگت کو صنعت کے لیے ایک بڑا چیلنج قرار دیا۔ واضح رہے کہ دو روزہ 11ویں کلر اینڈ کیم ایکسپو 2026 اتوار تک جاری رہے گی جہاں صنعتکار، سرمایہ کار اور پالیسی ساز کیمیکلز کی صنعت میں جدید رجحانات، ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلۂ خیال کر رہے ہیں