مری کا سفر کرنے والے شہریوں کے لیے پیغام: غیر ضروری سفر سے گریز کریں،عظمیٰ بخاری
Web Desk
23 January 2026
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے شہریوں سے واضح پیغام دیا ہے کہ موسمی حالات اور شدید برف باری کی وجہ سے مری کا فی الحال سفر نہ کیا جائے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مری میں تمام ہوٹل مکمل فل ہو چکے ہیں اور برفباری بھی بہت زیادہ جاری ہے، جس کے باعث گنجائش سے زیادہ گاڑیاں پہلے ہی داخل ہو چکی ہیں اور اب مزید داخلے کی اجازت نہیں ہے۔انہوں نے شہریوں سے التماس کیا کہ اب مری کا سفر مؤخر کریں اور اپنی حفاظت کو اولین ترجیح دیں، کیونکہ سیاحوں کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ مری میں پہلے سے ہی سیاحوں کی بڑی تعداد موجود ہے، اس لیے مزید رش اور حادثات سے بچنے کے لیے شہریوں کو ضروری اقدامات کرنے چاہیے۔
شدید برف باری کے پیش نظر نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے مری ایکسپریس وے پر اپنی بھاری نفری اور گاڑیاں تعینات کر دی ہیں تاکہ مسافروں کو بروقت مدد اور رہنمائی فراہم کی جا سکے۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ڈی آئی جی نارتھ اور ایس پی IMDC موقع پر موجود ہیں اور آپریشنل ڈیوٹیز اور امدادی کاروائیوں کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ برف ہٹانے والی مشینری بھی مکمل طور پر اپنے کام میں مصروف ہے تاکہ راستوں کو کھلا رکھا جا سکے۔موٹروے پولیس نے شہریوں سے موسمی حالات کے پیش نظر غیر ضروری طور پر مری کا سفر نہ کرنے کی درخواست کی ہے۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026