پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ؛ محکمہ داخلہ نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا
Web Desk
27 July 2026
محکمہ داخلہ پنجاب نے موجودہ موسمی حالات اور شدید مون سون بارشوں کے پیشِ نظر قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کے تمام ڈیموں، دریاؤں، نہروں، تالابوں اور جھیلوں میں تیراکی کے علاوہ بلا اجازت کشتی رانی پر مکمل پابندی ہوگی، جبکہ گلیوں، سڑکوں اور کھلے مقامات پر بارش کے جمع شدہ پانی میں نہانے کو بھی جرم قرار دیا گیا ہے۔ ترجمان محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ نہروں اور دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث بچوں اور نوجوانوں کے ڈوبنے کے شدید خطرات لاحق ہیں۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نے ضابطہ فوجداری کے تحت یہ پابندیاں 60 روز کے لیے عائد کی ہیں اور مقامی انتظامیہ سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کو حکم نامے پر بلا تاخیر اور سخت عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایکس کی بڑی پیشکش : صرف اسکرولنگ سے ہزاروں ڈالر کمائیں
28 July 2026
مصنوعی ذہانت کے فروغ کے لیے حکومت کا 7 قومی اے آئی ہب قائم کرنے کا فیصلہ
28 July 2026
ملک میں ہر تیسرا شہری ہیپاٹائٹس میں مبتلاہے،وفاقی وزیرصحت مصطفیٰ کمال
28 July 2026
پاکستان میں زیر تعلیم 38 فلسطینی طلبہ نے بی ڈی ایس کی ڈگری مکمل کر لی
28 July 2026
شہر قائد میں 10 سالہ بچے کے اغوا برائے تاون کیس میں نامزد خاتون سمیت 4 ملزم گرفتار
28 July 2026
حیدرآباد میں تیزگام ایکسپریس کی ایک بوگی پٹڑی سے اتر گئی، ٹریک متاثر
28 July 2026
اسحاق ڈار سے اردنی وزیر خارجہ کا رابطہ، غزہ کی صورتحال پر شدید تشویش
28 July 2026
کویت کے وزیر خارجہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
28 July 2026