پنجاب حکومت کا پاسکو سے ایک ملین میٹرک ٹن گندم خریدنے کا فیصلہ
Web Desk
9 June 2026
لاہور: حکومتِ پنجاب نے صوبے بھر میں آٹے اور گندم کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پاکستان ایگریکلچرل اسٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن (PASCO) سے 1 ملین (10 لاکھ) میٹرک ٹن گندم خریدنے کا ایک بڑا اور اہم فیصلہ کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبائی ویٹ مارکیٹ میں استحکام لانے، آٹے کے نرخوں کو قابو میں رکھنے اور عام آدمی کے لیے سستا آٹا اور روٹی کی سستی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے پاسکو سے گندم کی اس خطیر کھیپ کی خریداری کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔
صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ مارکیٹ گائیڈ لائنز کے مطابق، پاسکو سے خریدی گئی یہ گندم اوپن مارکیٹ اور فلور ملز کو فراہم کی جائے گی فلور ملوں کو یہ گندم 3300 روپے فی من کے حساب سے فراہم کی جائے گی تاکہ مارکیٹ میں آٹے کا بحران پیدا نہ ہو۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد صوبے کے غریب اور متوسط طبقے کے لیے روٹی اور آٹے کی قیمتوں کو ان کی بساط کے اندر رکھنا ہے۔
پنجاب حکومت نے سوشل میڈیا اور دیگر حلقوں میں گردش کرنے والی ان افواہوں کو سختی سے مسترد کر دیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پنجاب کے راستے سندھ سے خیبر پختونخوا (KP) کو گندم کی سپلائی روکی جا رہی ہے۔
صوبائی حکومت کے ترجمان نے واضع کیا: “پنجاب کے راستے سندھ سے کسی دوسرے صوبے کو گندم کی فراہمی روکنے پر پابندی کے تمام شواہد اور دعوے من گھڑت ہیں اور ان میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ سندھ سے خیبر پختونخوا کو گندم لے جانے والے ٹرکوں کو روکنے کے حوالے سے تاحال کوئی بھی شکایت رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔”
حکام کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں گندم کے موجودہ اسٹاک کو ڈکلیئر کرنے اور اسے قانونی ریکارڈ پر لانے کا عمل تیزی سے جاری ہے، اور اس کا مکمل دستاویزی ڈیٹا تیاری کے آخری مراحل میں ہے۔
محکمہ خوراک کے ماہرین کے مطابق، موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پنجاب میں گندم کی موجودہ فصل کا دانہ ماضی کے مقابلے میں نسبتاً چھوٹا ہے، جس کی وجہ سے صوبے کی اپنی مجموعی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اسٹاک کا سائنسی ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے۔ حکومت نے واضح کیا ہے کہ اپنی صوبائی ضروریات کو تسلی بخش طریقے سے پورا کرنے کے بعد، پنجاب اپنے ہمسایہ صوبے خیبر پختونخوا کو گندم کی بلا تعطل فراہمی کا اپنا برادرانہ اور آئینی فرض ہر قیمت پر پورا کرے گا۔
متعلقہ عنوانات
کوئٹہ: مسافر کوچ اور ایل پی جی باؤزر میں تصادم، خاتون اور بچے سمیت 10 افراد جاں بحق
19 November 2026
پارٹی کیخلاف ہتک آمیز بیانات، مرکزی مسلم لیگ کا عظمیٰ بخاری کو ہرجانے کا نوٹس
19 November 2026
مریم نواز نے سی ایم سولر پینل سکیم فیز ٹو کی منظوری دے دی
19 November 2026
شمالی وزیرستان میں فورسز کا کامیاب سرچ آپریشن، بارودی مواد کا بڑا ٹھکانہ تباہ
19 November 2026
عدالت کا 15 روز میں نادرا ای بیلٹنگ کا عمل مکمل کرنے کا حکم
19 November 2026
ایشیا پیسیفک کی ترقی کیلئے آزاد تجارت اور معاشی انضمام ضروری ہے: چینی صدر
19 November 2026
چترال: پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
19 November 2026
پاکستان آسیان کےساتھ تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کا خواہاں ہے: اسحاق ڈار
19 November 2026