پنجاب حکومت نے تلور کے شکار کیلئے دو ماہ کی عارضی اجازت دے دی
Web Desk
27 November 2026
پنجاب حکومت نے رواں موسمِ سرما کے دوران نایاب پرندے “تلور” کے محدود شکار کی اجازت دینے کے لیے اس پر عائد قانونی پابندی عارضی طور پر دو ماہ کے لیے ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس اقدام کی باضابطہ منظوری صوبائی کابینہ کی قانون سازی اور نجکاری سے متعلق قائمہ کمیٹی کے 42ویں اجلاس میں دی گئی، جس کی صدارت صوبائی وزیرِ خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کی۔ اجلاس میں محکمہ جنگلی حیات و پارکس پنجاب نے تلور کو سال بھر مکمل تحفظ فراہم کرنے والے “تھرڈ شیڈول” سے عارضی طور پر نکال کر شکار کی اجازت والے “فرسٹ شیڈول” میں شامل کرنے کی تجویز پیش کی تھی، جسے کمیٹی نے منظور کر لیا۔
وائلڈلائف حکام کے مطابق کمیٹی کے فیصلے کی نقول موصول ہونے کے بعد متعلقہ قانونی کارروائی مکمل کرتے ہوئے تلور کو تھرڈ شیڈول سے فرسٹ شیڈول میں منتقل کر دیا جائے گا، جس کے بعد مخصوص مدت کے لیے محدود شکار کی اجازت ممکن ہو سکے گی۔ واضح رہے کہ پنجاب وائلڈلائف (پروٹیکشن، پریزرویشن، کنزرویشن اینڈ مینجمنٹ) ایکٹ 1974 کے تحت تلور تھرڈ شیڈول میں شامل ہے جس کے تحت عام حالات میں اس کے شکار پر سال بھر پابندی ہوتی ہے، تاہم قانون کی دفعہ 45(i) حکومت کو یہ اختیار دیتی ہے کہ وہ سرکاری گزٹ نوٹیفکیشن کے ذریعے کسی بھی جنگلی جانور یا پرندے کو مختلف شیڈولز میں شامل یا خارج کر سکتی ہے۔
پاکستان میں موسمِ سرما کے دوران تلور کے شکار کے لیے روایتی طور پر سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر اور بحرین سمیت خلیجی ممالک سے شاہی و معزز عرب شخصیات کی آمد ہوتی ہے، جن میں سے بیشتر جنوبی پنجاب کے صحرائی علاقوں کا رخ کرتے ہیں۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ خلیجی خطے میں جاری کشیدگی کے باعث رواں سیزن میں عرب شکاریوں کی پاکستان آمد گزشتہ برسوں کے مقابلے میں محدود رہنے کا امکان ہے، اور فی الحال صرف ایک بڑے عرب ملک سے شکاریوں کی آمد کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ تلور کے شکار کے لیے مخصوص علاقوں کی سفارش وفاقی وزارتِ خارجہ کرتی ہے، جبکہ شکار کے باقاعدہ اجازت نامے متعلقہ صوبائی حکومتیں اپنے قوانین کے تحت جاری کرتی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
کراچی عمارت حادثہ، 55 گھنٹے بعد ملبے سے 2 افراد زندہ نکال لیے گئے
27 November 2026
صدر مملکت آصف علی زرداری 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے
27 November 2026
قانونی بلڈرز کی عمارتیں ڈی سیل نہ ہوئیں تو پیر کے بعد سڑکوں پر آنے اور تعمیراتی کام روکنے پر مجبور ہوں گے: چیئرمین آباد حنیف گوہر
27 November 2026
الیکشن میں مداخلت ملکی مسائل کی وجہ، عوامی رائے کا احترام حل کی ابتدا ہے: شاہد خاقان
27 November 2026
بلاول بھٹو کی کل اسلام آباد آمد متوقع، حکومتی رہنماؤں سے اہم ملاقاتوں کا امکان
27 November 2026
ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے 46 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے دو قرضوں کی منظوری
27 November 2026
امیرِ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان کو نجی سوسائٹی میں واقع رہائش گاہ پر نظر بند کر دیا گیا؛ ترجمان
27 November 2026
تقسیم نہیں چاہتے، صرف صوبہ جنوبی پنجاب کی حد تک بات ہو سکتی ہے: بلاول بھٹو
27 November 2026