LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اور قطرموجودہ کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں: اسماعیل بقائی عمران خان کی صحت اور جیل ملاقاتوں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع پٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا دوسرے روز میں داخل پشاور ہائیکورٹ کے 4 مستقل ہونے والے ججز نے حلف اٹھا لیا سکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک طالبان حکومت خود خطے کو غیر مستحکم کرنے کیلئے پراکسی بن چکی ہے: عاصم افتخار عمرہ زائرین اور ورکرز کیلئے پاکستانی سفارت خانے کی اہم ہدایات وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ آئل ٹینکرز پر حالیہ حملے، آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کی آمدورفت میں شدید کمی ٹرمپ کا جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کم کرنے کا اعلان آئرلینڈ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 5 نوجوان ہلاک، 4 افراد زخمی سعودی عرب میں بدھ تک شدید گرمی، درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچنے کی پیشگوئی عراق میں بس اور ٹرک میں تصادم، 7 سیاح جاں بحق، 23 زخمی آبنائے ہرمز میں تیل کے اخراج سے ماحولیاتی نقصان کھربوں ڈالر ہو سکتا ہے: ایران

چناب اور راوی میں طغیانی، کئی دیہات زیر آب، ہزاروں ایکڑ پر فصلیں متاثر

Web Desk

25 July 2026

دریائے چناب اور دریائے راوی میں طغیانی کے باعث پنجاب کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، جہاں علی پور چٹھہ کے علاقے کوٹ بیلہ اور ترنڈہ محمد پناہ کے مقام پر حفاظتی بند ٹوٹنے سے ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی اور درجنوں مکانات شدید متاثر ہوئے ہیں۔ محکمہ انہار کے مطابق عبدالحکیم میں ہیڈ سدھنائی کے مقام پر دریائے راوی میں پانی کی آمد 53,530 کیوسک جبکہ اخراج 38,230 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے متاثرہ علاقوں مل فتیانہ، کوٹ پٹھانہ اور حویلی مائی صفوراں سمیت متعدد مقامات پر فلڈ ریلیف کیمپس قائم کر کے بھاری مشینری کے ذریعے امدادی کارروائیاں اور بندوں کی مرمت کا کام تیز کر دیا ہے، جبکہ ساحلی پٹی پر مقیم شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔