وزیرِ تعلیم پنجاب کا اسکولوں میں بچوں کو خود پڑھانے کا اعلان؟ کون سے مضامین پڑھائیں گے؟
Web Desk
23 July 2026
وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر صوبائی وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات نے ایک احسن قدم اٹھاتے ہوئے سرکاری اسکولوں میں خود تدریسی خدمات انجام دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیرِ تعلیم نے واضح کیا کہ وہ باقاعدہ استاد بن کر ستمبر کے پہلے ہفتے سے بچوں کو پڑھانا شروع کریں گے، جس کا بنیادی مقصد اسکولوں کے عملی مسائل کو موقع پر سمجھنا اور تدریسی معیار کا جائزہ لینا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انگلش اور کیمسٹری ان کے پسندیدہ مضامین ہیں، لہٰذا وہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری پڑھانے سے شروعات کریں گے۔ رانا سکندر حیات نے اس مہم کو شفاف اور مؤثر بنانے کے لیے ہر ہفتے بغیر کسی پیشگی اطلاع کے مختلف اسکولوں کے سرپرائز دورے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس اقدام سے اساتذہ اور طلبہ کے ساتھ براہِ راست رابطہ قائم ہوگا اور سرکاری اسکولوں کو معیاری بنانے کی مہم میں تیزی آئے گی۔
متعلقہ عنوانات
وفاقی آئینی عدالت کا کارپوریٹ ٹیکس دہندگان کے حق میں بڑا فیصلہ
17 August 2026
بلوچستان ہائیکورٹ نے زیارت پولیس حملہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کر دیا
17 August 2026
پاکستان اور قطرموجودہ کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں: اسماعیل بقائی
17 August 2026
قتل کے مقدمے میں دیت کی رقم کے تعین کا معاملہ، سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا
17 August 2026
عمران خان کی صحت اور جیل ملاقاتوں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
17 August 2026
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع
17 August 2026
لیبیا کشتی حادثہ: جج کی ملزم کی ضمانت کی درخواست پر سماعت سے معذرت
17 August 2026
پٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا دوسرے روز میں داخل
17 August 2026