LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران میں حکومت کی تبدیلی نہیں، معاہدہ ترجیح ہے: ٹرمپ پاکستان دہشت گردی کے خلاف ہر ضروری اقدام کا حق محفوظ رکھتا ہے: فیلڈ مارشل صدرمملکت کرغزستان پہنچ گئے، ایئر پورٹ پر گارڈ آف آنرز پیش ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا: ٹرمپ کا ایک بار پھر دعویٰ اسحاق ڈار کی یو این سیکرٹری جنرل عہدے کی امیدوار سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال جنگ بندی کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، 6 فلسطینی شہید سندھ طاس معاہدے پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، جنگ لڑنا پڑی تو لڑیں گے: بلاول بھٹو اسرائیلی وزیرِ دفاع کی ایرانی قیادت ختم کرنے کی دھمکی روس کا یوکرین آپریشن ایک حقیقی جنگ کی شکل اختیار کر رہا ہے: کریملن ایران میں ہفتۂ سوگ کے باعث امن مذاکرات مؤخر کیے: ٹرمپ منی پور میں کشیدگی کی نئی لہر، مودی سرکار حالات پر قابو پانے میں مکمل ناکام امریکہ ہی اسرائیل کا واحد طاقتور اتحادی نہیں، ’ایک چھوٹا سا ملک انڈیا‘ بھی ہے: نیتن یاہو ایران کا تہران کی فضائی حدود مکمل طور پر بند رکھنے کا اعلان ایران اور قطری حکام کی دوحہ میں بیٹھک، بحری تجارت بحال کرنے کا اعلان لبنان کے اکثریتی مسیحی قصبے رمیش کے میئر نے نیتن یاہو کا دعویٰ مسترد کردیا

’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ سکیم کو مختصرعرصے میں حقیقت کی شکل دی: مریم نواز

Web Desk

6 July 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں زرعی انقلاب کی جانب ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ’اپنا کھیت اپنا روزگار سکیم‘ کے تحت 30 ہزار بے زمین اور مستحق خاندانوں کے لیے کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کا عمل مکمل کر لیا ہے۔

اس پروگرام کے تحت مجموعی طور پر ایک لاکھ 21 ہزار ایکڑ سرکاری زرعی اراضی، 20 سال کے لیے محض 100 روپے سالانہ فی ایکڑ کی علامتی لیز پر مستحق کسانوں کو فراہم کی جا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ اس سکیم کا آغاز رواں سال 22 اپریل کو ہوا تھا، جس کے لیے 60 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں اور آج شفاف طریقے سے 29 ہزار لاٹس کی قرعہ اندازی مکمل کر لی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے واضح کیا کہ کامیاب ہونے والے ہر کسان کو نہ صرف 4 ایکڑ زمین دی جائے گی بلکہ زمین کی تیاری اور کاشتکاری کے لیے 2 لاکھ روپے کی خصوصی مالی معاونت بھی فراہم کی جائے گی تاکہ کسان کسی کے محتاج نہ رہیں۔ اس کے علاوہ انہیں کاشتکاری کے لیے جدید تکنیکی مدد بھی فراہم کی جائے گی۔

قرعہ اندازی کے موقع پر مریم نواز نے کہا کہ یہ عمل 100 فیصد میرٹ پر مبنی ہے اور اس میں کسی بھی قسم کی سفارش یا سیاسی دباؤ کو قبول نہیں کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ قرعہ اندازی میں 11 ہزار خواتین نے بھی حصہ لیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام درخواست گزاروں کو ذاتی سماعت اور اپیل کا حق دیا جائے، جبکہ ایک ہفتے کے اندر الاٹمنٹ لیٹرز جاری کر کے 31 جولائی تک اراضی کا قبضہ بھی کسانوں کے حوالے کرنے کا عمل مکمل کیا جائے۔

 وزیراعلیٰ پنجاب نے اعلان کیا کہ پنجاب میں جہاں بھی مزید قابلِ کاشت سرکاری زمین دستیاب ہوگی، اسے مرحلہ وار مستحق خاندانوں میں تقسیم کیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ بے زمین کسان اس پروگرام سے مستفید ہو سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سکیم کا بنیادی مقصد غریب خاندانوں کو معاشی خودمختاری دینا، زرعی پیداوار میں اضافہ کرنا اور کسانوں کی عزتِ نفس کو بحال کرنا ہے۔ انہوں نے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ “آج سے یہ زمین آپ کی ملکیت ہے، اب آپ اگلے 20 سال کے لیے اس کے مالک و مختار ہیں۔”