ملک عمران خلیل پی ٹی آئی برطانیہ اور آصف بٹ نارتھ ویسٹ کے صدر منتخب
Web Desk
26 July 2026
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) برطانیہ کے انٹرا پارٹی انتخابات 2026 مکمل ہو گئے ہیں، جن میں پی ٹی آئی الیکشن کمیشن برائے اوورسیز کے نوٹیفکیشن کے مطابق ملک عمران خلیل بلا مقابلہ پی ٹی آئی برطانیہ کے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے تحت رضوان نصیر سینئر نائب صدر، فہیم ملک سیکرٹری اطلاعات، انعام الحق نامی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اور شگفتہ اختر ویمن سیکرٹری منتخب ہوئی ہیں۔ اس موقع پر نومنتخب صدر ملک عمران خلیل نے کارکنوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے اعتماد پر ممنونیت کا اظہار کیا۔ دوسری جانب آصف بٹ اور ان کا ’جنون گروپ‘ بھی بلا مقابلہ پی ٹی آئی نارتھ ویسٹ کے صدر اور باڈی کے طور پر کامیاب قرار پائے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور قطرموجودہ کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں: اسماعیل بقائی
17 August 2026
قتل کے مقدمے میں دیت کی رقم کے تعین کا معاملہ، سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا
17 August 2026
عمران خان کی صحت اور جیل ملاقاتوں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
17 August 2026
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع
17 August 2026
لیبیا کشتی حادثہ: جج کی ملزم کی ضمانت کی درخواست پر سماعت سے معذرت
17 August 2026
پٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا دوسرے روز میں داخل
17 August 2026
پشاور ہائیکورٹ کے 4 مستقل ہونے والے ججز نے حلف اٹھا لیا
17 August 2026
اسلامک یونیورسٹی کے تین نائب صدور کی تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
17 August 2026