LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
صدر آصف علی زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال آئینِ پاکستان کو نہ ماننے والوں سے کوئی بات نہیں ہوگی: فیصل کریم پولیس پر تشدد کا کیس: ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ پر فرد جرم کی تاریخ مقرر ہراسگی قانون کے تحت کارروائی کیلئے جنسی نوعیت کا عنصر ضروری ہے: آئینی عدالت 4 اکتوبر کا لانگ مارچ فی الحال حتمی ہے، مگر حالات کے مطابق فیصلے کا حق رکھتے ہیں: سینیٹر علی ظفر پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 1.2 ارب ڈالر قسط کیلئے مذاکرات کا آغاز حکومت کا یکساں گیس ٹیرف نافذ کرنے کا فیصلہ، آئی ایم ایف سے منظوری لی جائے گی ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری نیتن یاہو نے اماراتی صدر کی دعوت پر ابوظہبی کا دورہ کیا: اسرائیلی وزیراعظم دفتر حافظ نعیم سے منسوب لغو بات پھیلائی جا رہی ہے: لیاقت بلوچ قطر نے ہمارے مؤقف سے امریکا کو آگاہ کر دیا، اب جواب کا انتظار ہے: عراقچی پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر پابندی عائد سعودی عرب کی سلامتی پاکستان کیلئے ریڈ لائن ہے: مولانا طاہر اشرفی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں آپریشنز، 7 دہشت گرد جہنم واصل

پی ٹی آئی کا صوابی انٹرچینج دھرنا ختم، 7 دسمبر کو پشاور پاور شو کا اعلان

Web Desk

2 December 2025

پاکستان تحریک انصاف نے صوابی انٹرچینج پر احتجاجی دھرنا ختم کرتے ہوئے 7 دسمبر کو پشاور میں عوامی قوت کا مظاہرہ کرنے کا اعلان کردیا۔

پی ٹی آئی کارکنان پارٹی ہدایت پر صوابی انٹرچینج پہنچے جہاں انہوں نے موٹروے کو دونوں اطراف سے بند کر کے احتجاج کیا۔ ریسٹ ایریا کے مقام پر ٹائر نذرِ آتش کیے گئے، جبکہ بندش کے باعث موٹروے پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ ایمبولینسیں پھنسنے سے مریضوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

احتجاج میں پی ٹی آئی رہنما احمد خان نیازی بھی شریک ہوئے۔ خطاب میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر ایک ماہ سے عائد پابندی خلافِ قانون ہے، اور اسی پابندی کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے۔ ان کے مطابق آج کے احتجاج کے بعد بانی پی ٹی آئی کو بہن سے ملاقات کی اجازت ملی ہے۔

بعد ازاں پی ٹی آئی قیادت نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا، جس کے بعد کارکنان منتشر ہوگئے اور موٹروے کھول دیا گیا۔
احمد خان نیازی نے کہا کہ اب پارٹی 7 دسمبر کو پشاور میں پاور شو کے ذریعے عوامی قوت کا بھرپور اظہار کرے گی۔