پی ٹی آئی پنجاب کا 8 فروری کو شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان، اہم سرکلر جاری
Web Desk
14 January 2026
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب نے 8 فروری 2026 کو صوبے بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے اہم سرکلر جاری کر دیا ہے۔
پی ٹی آئی چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ کی جانب سے جاری سرکلر میں تمام ریجنل صدور کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 24 گھنٹوں کے اندر شٹرڈاؤن ہڑتال کے لیے مکمل عملی منصوبہ جمع کرائیں۔
سرکلر میں کہا گیا ہے کہ احتجاجی حکمت عملی، موبلائزیشن اور پارٹی ذمہ داریوں کو واضح کرنا تمام ریجنل صدور کی ذمہ داری ہے۔ سرکلر میں خبردار کیا گیا کہ پلان جمع نہ کرانے والے ریجنل صدور کے خلاف پارٹی قیادت سخت ایکشن لے سکتی ہے۔
پی ٹی آئی پنجاب کے اس اقدام سے واضح ہوتا ہے کہ پارٹی ہڑتال کے دن کی تیاری اور موثر نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے تمام ذرائع بروئے کار لائے گی۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026