چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات نہ ہونے پر پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ کے باہر دھرنا دے دیا
Web Desk
30 January 2026
سپریم کورٹ کے باہر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور دیگر پی ٹی آئی رہنماوں نے دھرنا دے دیا اور نعرے بازی شروع کر دی۔
تحریک انصاف کی قیادت چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کے لیے سپریم کورٹ پہنچی تھی، تاہم ابتدائی طور پر سلمان اکرم راجا اور لطیف کھوسہ کی رجسٹرار سے 10 منٹ کی ملاقات ہوئی، جس کے بعد اٹارنی جنرل سے بھی ملاقات ہوئی۔
کچھ دیر بعد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی بھی سپریم کورٹ کے باہر پہنچ گئے۔ پی ٹی آئی رہنما شفیع جان نے کہا کہ وہ چیف جسٹس سے ملاقات کے لیے آئے ہیں اور ضرورت پڑی تو آئینی عدالت بھی جائیں گے۔
سپریم کورٹ کے اندر اور باہر سیکیورٹی اہلکاروں کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے، جبکہ سیکیورٹی کے پیشِ نظر مزید قیدی وینیں بھی سپریم کورٹ کے باہر پہنچا دی گئی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026