کراچی میں فوارہ چوک پر تحریک انصاف کا احتجاج، پولیس کی شیلنگ، متعدد کارکن زیرحراست
Web Desk
5 April 2026
کراچی میں فوارہ چوک کے قریب تحریک انصاف کے کارکنوں نے احتجاج کیا جس کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان کشیدگی پیدا ہوگئی۔
پولیس کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کے لیے پیشگی اجازت نہیں لی گئی تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا، جس کے بعد صورت حال کو قابو میں لانے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔
پولیس حکام نے بتایا کہ کارروائی کے دوران پندرہ سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، جن کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
دوسری جانب تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے صدر راجا اظہر نے پولیس کی کارروائی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کارکنوں پر تشدد اور پولیس گردی قابل مذمت ہے۔
ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی نے میڈیا سے گفتگو میں مؤقف اختیار کیا کہ احتجاج غیر قانونی تھا اور مظاہرین کی جانب سے پتھراؤ کے بعد پولیس کو کارروائی کرنا پڑی۔
متعلقہ عنوانات
مالی سال 26ء میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا؛ اسٹیٹ بینک نے نئے اعداد و شمار جاری
17 July 2026
اپنی چھت، محفوظ چھت پروگرام: 5 لاکھ روپے تک بلاسود قرض دینے کا اعلان
17 July 2026
عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے سے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا خدشہ
17 July 2026
چین، پاکستان کا امریکا اور ایران کے درمیان فوری جنگ بندی، مذاکرات کی بحالی پر زور
17 July 2026
جے ڈی وینس نے کشنر اور وٹکوف پر مالی فائدہ اٹھانے کے الزامات مسترد کر دیے
17 July 2026
مریم نواز کی ڈپٹی کمشنرز کو’’سانجھی سبزی‘‘ پراجیکٹ شروع کرنے کی ہدایت
17 July 2026
ویتنامی لڑکی نے ملک بھر میں فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کی نئی لہر پیدا کر دی
17 July 2026
افغان سرحدی راستوں سے ہمسایہ ممالک میں منشیات سمگلنگ، تاجک ایجنسی کی رپورٹ جاری
17 July 2026