پاکستان اور آسیان کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
Web Desk
19 November 2026
نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان / ASEAN) کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر کاؤ کم ہورن نے پاکستان اور آسیان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے آسیان کے سیکریٹری جنرل کو پاکستان آمد پر پرتپاک خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آسیان کے تعلقات باہمی احترام، خیرسگالی اور خطے میں امن و خوشحالی کے مشترکہ عزم پر مبنی ہیں، اور پاکستان آسیان کے ساتھ اپنی شراکت داری کو آگے بڑھانے کے لیے پُرعزم ہے۔
نائب وزیراعظم نے بتایا کہ وفود کی سطح پر ہونے والے مذاکرات میں سیاسی، اقتصادی، سماجی اور ثقافتی تعاون بڑھانے پر تفصیلی بات چیت ہوئی، جبکہ تجارت، تعلیم، ٹیکنالوجی، موسمیاتی تبدیلی اور غذائی تحفظ کے شعبوں میں بھی باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر آسیان کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر کاؤ کم ہورن نے کہا کہ پاکستان اور آسیان کے تعلقات کو عملی تعاون میں تبدیل کرنے کا ایک اہم موقع موجود ہے اور دونوں فریقین کے درمیان اقتصادی تعاون اور عوامی روابط بڑھانے کے وسیع امکانات پائے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آسیان کی مشترکہ منڈی میں تقریباً 95 کروڑ افراد شامل ہیں، جس کے پیشِ نظر تجارت اور سرمایہ کاری میں مزید اضافے کی بھرپور گنجائش موجود ہے۔
ڈاکٹر کاؤ کم ہورن نے مزید کہا کہ قابلِ تجدید توانائی، غذائی تحفظ اور پائیدار زراعت کے شعبوں میں مشترکہ تعاون کے نمایاں مواقع موجود ہیں، اور پاکستان آسیان ریجنل فورم (ARF) میں بھی فعال کردار ادا کر رہا ہے۔ آسیان کے سیکریٹری جنرل نے پاکستان کی جانب سے مذاکرات کے فروغ اور کشیدگی میں کمی کی کوششوں کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی قانون کی پاسداری علاقائی اور عالمی امن کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے پرتپاک استقبال اور شاندار مہمان نوازی پر حکومتِ پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا۔
متعلقہ عنوانات
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026
قطر پاکستان میں جدید فائرنگ رینج تعمیر کرے گا، پولیس افسران کے تبادلے کا پروگرام بڑھانے پر اتفاق
19 November 2026
شہباز شریف کی آسیان سیکرٹری جنرل سے ملاقات، اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال
19 November 2026
پنجاب میں مریضوں کو 39 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد کا مفت علاج فراہم
19 November 2026
پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید 3 پیسے سستا ہوگیا
19 November 2026
کراچی کیلئے مزید 500 بسوں کی منظوری، ریلیوں کی اجازت نہیں دینگے: شرجیل میمن
19 November 2026
سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا
19 November 2026
بحیرہ عرب میں مشترکہ آپریشن، 15 کروڑ کی غیر قانونی شراب ضبط
19 November 2026