LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پنجاب میں مریضوں کو 39 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد کا مفت علاج فراہم پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید 3 پیسے سستا ہوگیا کراچی کیلئے مزید 500 بسوں کی منظوری، ریلیوں کی اجازت نہیں دینگے: شرجیل میمن سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا بحیرہ عرب میں مشترکہ آپریشن، 15 کروڑ کی غیر قانونی شراب ضبط لاہور: اجوکا تھیٹر کا پنجاب ڈرامیٹک اینڈ تھیٹریکل پرفارمنسز بل کی منظوری پر شدید تحفظات کا اظہار، قانون کی واپسی کے لیے مہم چلانے کا اعلان 600 میگاواٹ شارٹ فال، لاہور سمیت مختلف شہروں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع فیلڈ مارشل سے قطری وزیر داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق سات شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی، پاسداران انقلاب عالمی یومِ اطفال پر پنجاب اسمبلی کی عمارت نیلی روشنیوں سے منور بلاول اپنے مؤقف میں سنجیدہ ہیں تو پی ٹی آئی کی نشستیں واپس کریں: بیرسٹر گوہر بھارتی فلمی فیڈریشن کا ریحان صدیقی سے روابط رکھنے والے بھارتی امریکی پروموٹرز کی تحقیقات کا مطالبہ مولانا فضل الرحمان اور مولانا اسعد محمود کی سیکیورٹی واپسی ناقابلِ معافی ہے، فوری بحال کی جائے: محمود خان اچکزئی و علامہ راجہ ناصر عباس اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ مکمل، میڈیکل ٹیم واپس روانہ سکھر میں انتخابی دھاندلی کیس، اسسٹنٹ کمشنر کو 2 سال قید، 2 لاکھ جرمانے کی سزا

سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا

Web Desk

19 November 2026

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی کاروبار کا مثبت رجحان برقرار رہا، جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس 477 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 76 ہزار 772 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق کاروباری روز کے آغاز پر ہی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی اور ٹریڈنگ کے دوران 1300 سے زائد پوائنٹس کے نمایاں اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 77 ہزار 762 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔

مجموعی ٹریڈنگ سیشن کے دوران سرمایہ کاروں کی دلچسپی اور خریداری کے باعث مارکیٹ میں مثبت رجحان برقرار رہا، اور کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 477 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 76 ہزار 772 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 76 ہزار 294 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔