کراچی کیلئے مزید 500 بسوں کی منظوری، ریلیوں کی اجازت نہیں دینگے: شرجیل میمن
Web Desk
19 November 2026
سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ صوبائی کابینہ نے کراچی کے شہریوں کے لیے مزید 500 بسوں کی خریداری کی منظوری دے دی ہے، جبکہ سندھ حکومت نے 29 نومبر کو کسی بھی سیاسی جماعت کو ریلی نکالنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں عوامی فلاح، ٹرانسپورٹ، زراعت اور سیکیورٹی سے متعلق متعدد اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔ اجلاس کے بعد نیوز بریفنگ دیتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ آئندہ ایک سال کے دوران کراچی میں ایک ہزار سے زائد نئی بسیں لائی جائیں گی، جبکہ آئندہ ماہ دسمبر میں ڈبل ڈیکر اور الیکٹرک بسیں بھی شہر میں پہنچ جائیں گی۔
سینئر صوبائی وزیر نے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں جیمز اینڈ جیولری کے شعبے کو باقاعدہ صنعت کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ زراعت کے فروغ اور کسانوں کی معاونت کے لیے گندم کے کاشتکاروں کو 16 ارب 90 کروڑ روپے کی امداد فراہم کی جائے گی۔
شرجیل انعام میمن نے مزید آگاہ کیا کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے سندھ سیف سٹی منصوبے کے دوسرے فیز کے لیے 5 ارب 76 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی ہے، جبکہ صحت کے شعبے میں سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی / SIUT) کے آنکولوجی ڈیپارٹمنٹ کے لیے ڈیڑھ ارب روپے جاری کیے جائیں گے۔
علاوہ ازیں، صوبائی کابینہ نے محکمہ جنگلی حیات میں وائلڈ لائف گارڈز کی خالی آسامیوں پر بھرتی کرنے اور طلبہ کے لیے مختلف شعبوں میں تعلیمی سکالرشپس بڑھانے کی بھی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔
متعلقہ عنوانات
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026
قطر پاکستان میں جدید فائرنگ رینج تعمیر کرے گا، پولیس افسران کے تبادلے کا پروگرام بڑھانے پر اتفاق
19 November 2026
شہباز شریف کی آسیان سیکرٹری جنرل سے ملاقات، اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال
19 November 2026
پاکستان اور آسیان کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
19 November 2026
پنجاب میں مریضوں کو 39 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد کا مفت علاج فراہم
19 November 2026
پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید 3 پیسے سستا ہوگیا
19 November 2026
سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا
19 November 2026
بحیرہ عرب میں مشترکہ آپریشن، 15 کروڑ کی غیر قانونی شراب ضبط
19 November 2026