600 میگاواٹ شارٹ فال، لاہور سمیت مختلف شہروں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع
Web Desk
19 November 2026
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بجلی کی غیر اعلانیہ اور جبری لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، جبکہ بجلی کی طلب اور رسد میں فرق بڑھنے کے باعث شام ہوتے ہی مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل کی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) ریجن کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے ایک سے دو گھنٹے کی جبری لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، جس سے گھریلو صارفین اور کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔
توانائی ذرائع کا کہنا ہے کہ دن کے اوقات میں سولر سسٹمز کے استعمال کے باعث گرڈ سے بجلی کی طلب نسبتاً کم رہتی ہے، تاہم سورج غروب ہوتے ہی شام اور رات کے اوقات میں بجلی کی طلب اچانک بڑھنے پر لوڈشیڈنگ شروع کر دی جاتی ہے۔
ذرائع کے مطابق لیسکو کی بجلی کی مجموعی طلب 2950 میگاواٹ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ کمپنی کو 600 میگاواٹ کے شارٹ فال کا سامنا ہے، اور طلب و رسد میں اسی بڑھتے ہوئے فرق کے باعث شام اور رات کے اوقات میں غیر اعلانیہ اور جبری لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
بحیرہ عرب میں مشترکہ آپریشن، 15 کروڑ کی غیر قانونی شراب ضبط
19 November 2026
لاہور: اجوکا تھیٹر کا پنجاب ڈرامیٹک اینڈ تھیٹریکل پرفارمنسز بل کی منظوری پر شدید تحفظات کا اظہار، قانون کی واپسی کے لیے مہم چلانے کا اعلان
19 November 2026
فیلڈ مارشل سے قطری وزیر داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
19 November 2026
سات شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی، پاسداران انقلاب
19 November 2026
عالمی یومِ اطفال پر پنجاب اسمبلی کی عمارت نیلی روشنیوں سے منور
19 November 2026
بلاول اپنے مؤقف میں سنجیدہ ہیں تو پی ٹی آئی کی نشستیں واپس کریں: بیرسٹر گوہر
19 November 2026
بھارتی فلمی فیڈریشن کا ریحان صدیقی سے روابط رکھنے والے بھارتی امریکی پروموٹرز کی تحقیقات کا مطالبہ
19 November 2026
مولانا فضل الرحمان اور مولانا اسعد محمود کی سیکیورٹی واپسی ناقابلِ معافی ہے، فوری بحال کی جائے: محمود خان اچکزئی و علامہ راجہ ناصر عباس
19 November 2026