قائمہ کمیٹیوں میں واپسی کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کی منظوری سے مشروط
Web Desk
20 July 2026
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی قائمہ کمیٹیوں میں واپسی کے معاملے پر پارٹی کی سینئر قیادت نے تمام تر اختیارات بانی پی ٹی آئی عمران خان کی منظوری سے مشروط کر دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سینیٹ اور قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے بیشتر ارکان اسمبلی کمیٹیوں کے اجلاسوں میں دوبارہ فعال شمولیت کے خواہشمند ہیں اور اس حوالے سے متعدد ارکان نے اپوزیشن لیڈرز اور پارٹی کی سینئر قیادت کے سامنے تجاویز بھی رکھی ہیں۔ تاہم پارٹی قیادت نے ارکان کو واضح کیا ہے کہ قائمہ کمیٹیوں میں واپسی یا بائیکاٹ سے متعلق فیصلہ ان کے دائرہ اختیار میں نہیں ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے آئندہ ہونے والی ملاقات میں یہ تجویز باقاعدہ طور پر پیش کی جائے گی، جس کے بعد ان کی ہدایات کی روشنی میں حتمی اور باضابطہ فیصلہ کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
گڈز اور منی مزدا ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کا دوسرا روز، گاڑیوں کی روانگی معطل
9 August 2026
افغان حکومت اپنی سرزمین پاکستان میں دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہونے دے، حافظ نعیم
9 August 2026
پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ کا مکہ باہمی دفاعی معاہدے کے بعد خصوصی نغمہ جاری
9 August 2026
مریم نواز سے ایم پی ایز کی ملاقات، سیاسی امور، عوامی فلاحی منصوبوں پر تبادلہ خیال
9 August 2026
کوسوو میں اپوزیشن رکن اسمبلی نے قائم مقام وزیراعظم پر انڈے پھینک دیے
9 August 2026
سعودی عرب اور یمن کی متحدہ عرب امارات کے آئل ٹینکر پر حملے کی مذمت
9 August 2026
آزاد جموں و کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کا تیسرا مرحلہ کل ہوگا
9 August 2026
آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام، ڈاکٹر معید یوسف کی طلبہ کیساتھ خصوصی نشست
9 August 2026