انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو اشتہاری قرار دے دیا
Web Desk
23 January 2026
انسدادِ دہشت گردی (اے ٹی سی) عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں حماد اظہر، زبیر خان نیازی سمیت 7 ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔ جج منظر علی گل نے 9 مئی کے کلب چوک جی او آر گیٹ حملہ کیس کی سماعت کے دوران دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے۔
عدالت نے اکبر خان، مسعود احمد سبحانی، ارسلان بن بشارت، فاروق انجم اور حبیب احمد کے لیے بھی دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ سرکاری وکیل کے مطابق ملزمان کو پیش ہونے کی مہلت دی گئی تھی، مگر وہ پیش نہ ہوئے اور وارنٹ جاری ہونے کے بعد بھی گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہیں۔
واضح رہے کہ کچھ ملزمان کو مقدمے میں پہلے ہی قید کی سزا ہو چکی ہے، جبکہ اشتہاری ملزمان کا ٹرائل دوسرے مرحلے میں ہوگا۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026