کراچی: گل پلازہ سانحے کے متاثرین کے لیے پی ٹی آئی سندھ کی قیادت میں احتجاج کا اعلان
Web Desk
20 January 2026
پی ٹی آئی سندھ کی میزبانی میں مختلف سیاسی جماعتوں، تاجر اتحاد کے رہنماؤں اور گل پلازہ کے متاثرین نے گل پلازہ کے سامنے اہم پریس کانفرنس کی۔ پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ، مرکزی رہنما فردوس شمیم نقوی، جی ڈی اے کے صدر ڈاکٹر صفدر عباسی، خرم شیر زمان، راجہ اظہر، ارسلان خالد، منصور احمد شیخ، سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے ایڈووکیٹ نوید، شیعا علماء کونسل، سنی تحریک، بلوچستان عوامی پارٹی، جمعیت علماء اسلام شیرانی سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔
پریس کانفرنس میں اعلان کیا گیا کہ 23 جنوری بروز جمعہ نماز کے بعد گل پلازہ کے سامنے متاثرین کی بحالی کے لیے احتجاج کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ متفقہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا جس میں درج ذیل نکات شامل ہیں:
-
سانحہ میں ریسکیو ورکرز اور فائر فائٹرز کو کوئی الزام نہیں، یہ ہیروز ہیں۔
-
کراچی کی عمارتوں میں فائر سیفٹی اور ایمرجنسی انتظامات ناکافی ہیں۔
-
متاثرہ دکانداروں اور شہریوں کے لیے فوری ریلیف اور معاوضہ ضروری ہے۔
-
گل پلازہ کی فوری تعمیر نو اور ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔
-
شہر میں کم از کم 25 نئے فائر اسٹیشنز قائم کیے جائیں اور تمام بڑی عمارتوں میں فائر سیفٹی سسٹم لازمی کیا جائے۔
-
فیلڈ عملے کا مکمل انشورنس اور میرٹ پر بھرتی و جدید تربیت یقینی بنائی جائے۔
-
تمام ذمہ داران کے خلاف قانونی اور محکمانہ کارروائی کی جائے۔
پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ چار دن گزرنے کے باوجود متاثرین لاوارث ہیں، حکومت کی جانب سے کوئی مدد نہیں دی گئی، اور فائر بریگیڈ کے وسائل ناکافی ہیں۔ دیگر رہنماؤں نے بھی حکومت کی نااہلی، بلڈنگ بلڈرز کی کرپشن اور شہریوں کی بے بسی کو ریکارڈ پر لایا۔
پریس کانفرنس میں متفقہ طور پر یہ بھی کہا گیا کہ اگر حکومت فوری اور عملی اقدامات نہ کرے تو متاثرین اور عوام پرامن مگر سخت احتجاج کے حق کا استعمال کریں گے۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026