LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
دراندازی پر سخت ردعمل، پاکستان کے افغانستان میں 10 فوجی اہداف پر حملے پاکستان نے افغان سرزمین سے ڈرونز بھیجنا ملکی خود مختاری، سالمیت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیدیا چینی صدر 3 روزہ دورے پر امریکہ پہنچ گئے، ریڈ کارپٹ استقبال، توپوں کی سلامی آبنائے ہرمز میں ایک اور مال بردار بحری جہاز کو پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا: برطانوی میری ٹائم امریکی فوج کی دوحہ میں حاضرسروس فوجی افسر کی ہلاکت کی تصدیق غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے فضائی حملے، 4 فلسطینی شہید اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو معاشی طور پر بھی تباہ کرنا شروع کر دیا مقبوضہ مغربی کنارے میں کار حادثہ، امریکا میں تعینات اسرائیلی سفیر کا فوجی بیٹا شدید زخمی یورپی یونین کا روس پر مزید سخت پابندیاں عائد کرنے پر زور وزیراعظم کی یورپی کونسل و یورپی کمیشن کے صدور کو دورہ پاکستان کی دعوت شہباز شریف سے ملاقات میں پاکستان میں جاری اصلاحات پر تبادلہ خیال ہوا، ایم ڈی آئی ایم ایف گورنر خیبر پختونخوا نے کابینہ سے منظور پولیس ایکٹ کو غیر آئینی قرار دیدیا پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر کیخلاف نفرت انگیز تقریر پر مقدمہ درج یورپی پارلیمنٹ کے وفد کا لاہور میوزیم کا دورہ، تاریخی اہمیت، ثقافتی ورثے بارے بریفنگ کون بنے گا آزاد جموں و کشمیر کا صدر؟ انتخاب آج ہوگا

پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر کیخلاف نفرت انگیز تقریر پر مقدمہ درج

Web Desk

24 September 2026

پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر کے خلاف نفرت انگیز اور اشتعال انگیز تقریر کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ نیشنل سائبر کرائم ایجنسی (NCCA) اسلام آباد نے یہ مقدمہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ان کے ایک ویڈیو بیان کی بنیاد پر قائم کیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق، جنید اکبر نے سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر نشر ہونے والی اپنی تقریر میں سرکاری و حکومتی املاک کو نقصان پہنچانے کی کھلی دھمکیاں دیں۔ مقدمے میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان کی تقریر میں غارت گری اور اموات کا خدشہ پیدا کرنے کی کوشش کی گئی، جس میں انہوں نے تاریخی حملوں کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ “جس طرح سومنات پر حملے ہوئے، اسی طرح اسلام آباد پر حملے ہوں گے”۔ سائبر کرائم ایجنسی نے اس بیان کو ریاستی نظم و ضبط کو چیلنج کرنے اور اشتعال انگیزی پھیلانے کی کوشش قرار دیتے ہوئے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔