LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پولیس اور عدالتی نظام ناقص ، پورے سسٹم کو جڑ سے اکھاڑنا ہوگا: حافظ نعیم الرحمان سندھ طاس معاہدے کی پاسداری علاقائی امن و استحکام کیلئے ضروری ہے: اسحاق ڈار ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی، رائفل تھامے تصویر کیساتھ ’نو مور نائس گائے‘ کا پیغام امریکا ایران تنازع کا واحد قابلِ عمل حل مذاکرات اور سفارت کاری ہے: چین آبنائے ہرمز سے کسی جہاز کو بغیر اجازت گزرنے کی اجازت نہیں: ایران امریکا کو سمجھنا ہوگا کہ دباؤ سے سفارتکاری بحال نہیں ہوسکتی: عباس عراقچی ایل این جی کی قیمتوں میں بڑی کمی، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا روسی اخبارات میں سی آئی اے چیف کے دورہ ماسکو، برطانیہ کو روسی انتباہ اور سوئس پابندیوں کے مستقبل پر بحث پنجاب اسمبلی میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور پاکستان کے پورٹ سسٹم میں اصلاحات، 85 اقدامات پر عملدرآمد پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرادیں نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا این ای ڈی یونیورسٹی اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ایران نے امریکی پابندیوں کو ریاستی دہشتگردی قرار دے دیا ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ہرا کر 11ویں پوزیشن حاصل کرلی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست اتار چڑھاؤ کے بعد تیزی؛ 100 انڈیکس میں 999 پوائنٹس کا اضافہ

Web Desk

20 February 2026

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری ہفتے کا اختتام مثبت نوٹ پر ہوا، جہاں دن بھر شدید اتار چڑھاؤ دیکھنے کے بعد انڈیکس میں نمایاں ریکوری ریکارڈ کی گئی۔ کے ایس ای (KSE) 100 انڈیکس 999 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 73 ہزار 169 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

آج کا کاروباری دن سرمایہ کاروں کے لیے غیر معمولی رہا کیونکہ انڈیکس 4 ہزار 556 پوائنٹس کے وسیع بینڈ (رینج) میں گردش کرتا رہا۔ ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ نے 1 لاکھ 74 ہزار 148 کی بلند ترین سطح کو چھوا، تاہم ایک موقع پر شدید مندی کے باعث انڈیکس 1 لاکھ 69 ہزار 592 کی نچلی سطح تک بھی گرا۔

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 23 ارب 79 کروڑ روپے مالیت کے 53 کروڑ 76 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا۔ کاروباری سرگرمیوں میں کل 568 کمپنیوں نے حصہ لیا، جن میں سے 158 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ 257 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی آئی۔ ماہرین کے مطابق دن کے پہلے حصے میں ہونے والی مندی کے بعد پرافٹ ٹیکنگ اور مخصوص شعبوں میں خریداری نے مارکیٹ کو دوبارہ تیزی کی جانب گامزن کیا۔