ایچ بی ایل پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن میں کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کا اعلان
Web Desk
28 January 2026
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے تحت 89 مقامی کھلاڑیوں کو 5 مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

پلاٹینم کیٹیگری میں مجموعی طور پر 16 کھلاڑی شامل ہیں، جن میں سلمان علی آغا، حسن علی، محمد نواز اور ابرار احمد کو ڈائمنڈ سے ترقی دے کر پلاٹینم کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ صاحبزادہ فرحان نے گولڈ سے پلاٹینم کیٹیگری میں جگہ بنائی۔
بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، محمد رضوان، فخر زمان، صائم ایوب، نسیم شاہ، حارث رؤف اور شاداب خان بدستور پلاٹینم کیٹیگری میں برقرار ہیں۔
ڈائمنڈ کیٹیگری میں 11 کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں، جہاں محمد وسیم جونیئر، سفیان مقیم اور سلمان مرزا کو گولڈ سے ترقی دے کر ڈائمنڈ کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔
گولڈ کیٹیگری میں 32 کھلاڑی رکھے گئے ہیں، جبکہ سلور اور ایمرجنگ کیٹیگریز میں مجموعی طور پر 30 کھلاڑی شامل ہوں گے۔
پی ایس ایل انتظامیہ کے مطابق پلیئرز آکشن سے قبل ہر فرنچائز کو مجموعی طور پر 4 کھلاڑی برقرار رکھنے کی اجازت ہوگی، جبکہ ہر کیٹیگری سے ایک کھلاڑی کو ریٹین کیا جا سکے گا۔
پی ایس ایل کی تاریخ کا پہلا اور منفرد پلیئرز آکشن 11 فروری کو منعقد ہوگا، جبکہ غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ 3 فروری تک بڑھا دی گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
فرانس میں طلبہ کے احتجاج میں شدت، پولیس کیساتھ جھڑپیں، مزید کئی مظاہرین گرفتار
14 October 2026
ایرانی کمانڈر کا اردن میں حملے کے دوران 200 امریکیوں کی ہلاکت کا دعویٰ
14 October 2026
ایران اور عمان آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کے عارضی معاہدے کے قریب پہنچ گئے
14 October 2026
انڈونیشی پائلٹ کی شہریت پر اسرائیل نے ایتھوپین ایئرلائنز کا کارگو طیارہ واپس بھیج دیا
14 October 2026
مصر کی سعودی عرب کو حوثی حملوں کے تناظر میں ہر ممکن معاونت کی یقین دہانی
14 October 2026
شمالی کوریا کے لیپ ٹاپ فراڈ نیٹ کیخلاف کارروائی، 2 امریکی شہری گرفتار
14 October 2026
سعودی اتحادی فورسز کی صنعا کے مضافات میں بمباری، تیل کا ڈپو بھی نشانہ
14 October 2026
اربوں ڈالر کے دفاعی اخراجات کے باوجود سعودی عرب کو حوثی حملے روکنے میں مشکلات
14 October 2026